ہندوستان

رایا اور ارن میں جمعیۃعلماء کی ایڈہاک کمیٹی کی تشکیل،مولانا عمیر کامبلے اور مولانا ابرار سلوتری کنوینر نامزد

ممبئی ۱۰؍مئی(پریس ریلیز)جمعیۃعلماء ہند جس کا دائرہ عمل مکمل ہندوستان ہے ،اور ریاست مہاراشٹر کے کم و بیش تیس اضلاع میں اس جماعت کا نظام قائم ہے ،جہاں پر جمعیۃعلماء کے ذمہ داران اور وابستہ افراد مختلف النوع دینی ،ملی ،سماجی خدمات انجام دیتے ہیں اوراسی کے ساتھ جمعیۃ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لئے مفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر ریاست کے اضلاع کا دورہ کر کے لوگوں کو جمعیۃعلماء کی تاریخ اورخدمات سے آگاہ کر رہے ہیں اور ان کو اس کے ساتھ جڑنے کی ترغیب دے رہے ہیں ۔اسی سلسلہ میں گزشتہ کل ضلع تھانے کے رایا گاؤں کے قلب میں واقع جامع مسجد میں حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی قیادت میں جمعیۃعلماء (ارشد مدنی)کا ایک وفد پہونچا اور مقامی علماء کرام و ائمہ مساجد کے درمیان اس جماعت سے وابستگی کی تلقین کی بعد ازاں وہاں پر ایک ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی۔اورمولانا عمیر کامبلے صاحب کو کمیٹی کا کنوینر نامزد کیا گیا اور موجودہ علماء کرام مولانا سعد ،مولانا اسلم،حافظ معاذ،حافظ قربان،محمد نثار،محمد کامل،منہاج کھتو وغیرہ کو ان کے ساتھ مل جل کر جماعت کے کام میں بھر پور تعاون کی درخواست کی ۔نیز ارن ضلع رائے گڑھ میں بھی جمعیۃعلماء کی ایڈہاک کمیٹی کی تشکیل دی گئی،جس میں مولاناابرار سلوتری کنوینر ،جاوید دیشمکھ مصطفیٰ سید توحید سونڈے سر پرست نامزد کئے گئے۔اس موقع پر عمران شمسی،عالم شیخ،شفیع سونڈے،عاصم مکری،حافظ عباس سلمانی،حافظ عاصم شیخ،عبد اللطیف سلوتری،ایڈوکیٹ شہزاد پٹھان،ریاض پٹھان وغیرہ موجود تھے۔مولانا حلیم اللہ قاسمی نے(رایا میں) اپنے خطاب میں فرمایا کہ ہمارا ملک ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں کسی بھی جماعت کی تقویت اس کے افراد کی اکثریت اور اس سے وابستہ افراد کی زیادتی سے ہوتی ہے،اس لئے تمام ہی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اس جماعت کی عنقریب شروع ہونے والی ممبر سازی مہم میں بھر حصہ لیں،اور خود بھی بھی ممبر بنیں اور احباب و متعلقین کو بھی اس جانب متوجہ کریں۔
وفدمیں مولانا عبد الوہاب صاحب قاسمی صدر جمعیۃعلماء ممبرا کوسہ،مولانا ذاکر صابلے،مولانا عرفان،حافظ عبد الحفیظ،حافظ مصیب الرحمٰن ،مولانا عاشق ،ہدایت چچا،عنایت چچا اور حنیف چچا وغیرہ شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker