ہندوستان

رمضان المبارک کے موقع پرجمعیۃ علماء ہند کے مالی تعاون سے تہاڑ جیل سے مزید دو قیدی رہا

نئی دہلی:۲۴؍مئی(پریس ریلیز)
رمضا ن المبارک کے موقع پر آج جمعیۃ علماء ہند کے مالی تعاون سے تہاڑ جیل سے مزید دو قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی ۔یہ قیدی سزا کی مدت مکمل ہونے کے باوجود مالی جرمانہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے جیل میں بند تھے ۔واضح ہو کہ جمعیۃ علماء ہند ایسے قیدیوں کی رہائی کے لیے مسلسل تعاون کرتی رہی ہے، اسی سال فروری میں جمعےۃ کی کوشش سے آٹھ قیدی رہا ہوئے تھے ۔ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے اس سلسلے میں جیل ڈائریکٹر جنرل اجے کشیپ کو خط لکھ رکھا ہے کہ وہ بلاتفریق مذہب ایسے قیدیوں کی فہرست مہیا کراتے رہیں ، ان شاء اللہ جمعےۃ علماء ہند کی ان کی ہر رہائی کے لیے حتی الوسع مالی تعاون پیش کرتی رہے گی ۔
اسی سلسلے میں جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے مولانامحمد یاسین جہازی قاسمی اور محمد صادق نے منڈاولی نئی دہلی میں واقع تہاڑ جیل کے انچارج سے ملاقات کی اورضروری کارراوئی مکمل کی ۔حالاں کہ جمعیۃ علماء ہند کوسردست تین قیدیوں کی فہرست پیش کی گئی تھی تاہم شہزاد عمران ولد نواب، تریلوک ولد کرتار سنگھ کی ہی رہائی عمل میں آسکی ، تیسرے قیدی دل بہار ولد محمد کائن تکنیکی وجوہات سے رہا نہیں ہو سکے۔اس موقع پر جیل انتظامیہ نے تعاون پیش کرنے کے لیے جمعےۃ علماء ہند کا شکریہ ادا کیا ۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker