ہندوستان

بدرپور کے معمر شخص محمد سمیع الدین کا آدھار سے متعلق مسئلہ حل

نئی دہلی:28؍مئی(پریس ریلیز) بدرپور کے معمر شخص محمد سمیع الدین کو کئی ماہ سے راشن اور بڑھاپے کی پنشن نہیں مل رہی تھی کیونکہ اس کے آدھار کارڈ سے اس کی انگلیوں کے نشانات نہیں مل رہے تھے اورکہیں بھی اس کی سنوائی نہیں ہورہی تھی۔دہلی اقلیتی کمیشن کے نوٹس پر محکمۂ آدھار نے پنشن اور راشن محکموں کو حکم جاری کردیا ہے کہ کسی شخص کی انگلیوں کے نشانات اگر اس کے آدھار کارڈ سے نہیں مل رہے ہیں تو وہ کوئی متبادل شناختی کارڈ دے سکتا ہے۔ اس طرح سے نہ صرف محمد سمیع الدین کا مسئلہ حل ہوا بلکہ ملک بھر میں موجود ایسے ہزاروں لوگوں کا مسئلہ حل ہوگیا جن کی انگلیوں کے نشانات ان کے آدھار کارڈ سے نہیں مل رہے ہیں۔ محمد سمیع الدین کو اگر اس کی اطلاع نہیں ملی ہے تو وکاس بھون بلاک سی آئی ٹی او پر واقع دہلی اقلیتی کمیشن سے کاغذات کی کاپی حاصل کرسکتے ہیں۔ اسی طرح اگر کسی اور کو ایسی پریشانی ہو تو وہ بھی دہلی اقلیتی کمیشن سے متعلقہ کاغذات کی کاپی حاصل کرسکتا ہے۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker