ہندوستان

قیدرآبادعلاقہ سے نیم تعمیرشدہ مکان سے بڑی تعدادمیں ممنوعہ شراب برآمد

دربھنگہ:28؍مئی(رفیع ساگر؍بیوروچیف)
محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر یونیورسیٹی تھانہ علاقہ کے قیدرآباد علاقہ کے رام دربار میں نیم تعمیر شدہ ایک مکان سے بڑی تعداد میں ممنوعہ شراب برآمد کی ہے۔کارروائی کے دوران 1 شخص کو گرفتارکیا گیا ہے جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب رہا۔گرفتار شخص ساگر پاسوان کا لڑکا کرشنا پاسوان بتایا گیا ہے جو قیدرآباد علاقے کا رہنے والا ہے ۔ٹیم کرشنا پاسوان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ رام دربار میں بڑے پیمانے پر ناجائز شراب کا کاروبار ہو رہا ہے۔تبھی ایکسائز انسپکٹر چودھری شری سورج بھوشن کی قیادت میں ایک ٹیم روانہ ہوئی جس میں گوپال سنگھ، راجیش شرما ،لال بابو مشرا، سیوانی چندرا اور انجلی کماری شامل تھی۔ٹیم نے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی تو وہاں پلاسٹک کے 10 بورے میں شراب برآمد ہوئی۔بورے میں ہریانہ میں تیار ہوئی رویائل اسٹگ برانڈ کی 750 ایم ایل کی 92 بوتل شراب ملی۔اس دوران وہاں اس کی نگرانی کر رہے کرشنا پاسوان کو گرفتار کیا گیا جبکہ روی پاسوان بھاگ گیا۔ٹیم اس کاروبار میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker