جہان بصیرتنوائے خلق

سلام ہو دیوبند والوں تم پر

مکرمی!
ہم سب کے آقا جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی، یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے ملک میں پھیل گئی، مگر حیرت اس بات پر ہے کہ ہماری ملی و سیاسی قیادت نے اس کا خاص نوٹس نہیں لیا۔ اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ، مسلمانوں پر بارہا انسانیت سوز اور قیامت خیز ظلم ڈھائے جاتے رہے ہیں، مگر ایسا لگتا ہے کہ ہماری قیادت کو سانپ سونگھ گیا ہے۔
’’بتان مصلحت‘‘ کی اس درجہ پرستش کہ؛ امت کے جسم کے پرخچے اڑ جائیں، بنت حرم کی چادر عصمت چاک چاک کردی جائے، بستیاں خاک و خون کی تصویر بن جائیں؛ مگر ہم’’مصلحت‘‘ کی تلقین کئیے جاتے ہیں اور صبرکی’’تسبیح ‘‘ امت کے هہاتھوں میں تھما دیتے ہیں۔
کل کے اس بدبختانہ عمل کے بعد بھی بحر عشق رسول میں کوئی تموج نظر نہیں آیا، عام زندگی حسب حال بحال رہی۔
مگر !!!
سلام ہو دیوبند کے ان جیالوں کو جو میدان میں اتر آئے۔
سلام ہو ان فرزندان توحید کو جو سربکف نظر آئے۔
سلام ہو ان غیور نوجوانوں کو جو ’’بیمار مصلحت ‘‘کے بجائے ’’تصویر جرءات‘‘بن کر سامنے آئے۔
سلام ہو ان ’’ابنائے قاسم ‘‘ کو جنھوں نے ہوش و خرد کی بجائے دیوانگی اور جنون کی تعبیر سچ کر دکھلائی۔
عزیز نوجوانوں !!!!
احتجاج تو روز ہی ہوتے ہیں، مگر :
کوئی پیرس کے خون ناحق کےلیئے کرتا ہے۔
کوئی طاغوتی و فرعونی محاذ کےلیئے کرتا ہے۔
کوئی اپنے سیاسی و قومی حقوق کےلیئے کرتا ہے۔
کوئی اپنے تشخص کےلیئے کرتا ہے۔
وہ سب اپنی جگہ حق بجانب ہوں گے۔
مگر !!!
آپ نے ان سب سے بلند ہوکر
ہرسرحد سے گزر کر
صرف اور صرف ’’ناموس رسالت‘‘ کے تحفظ کے لیئے احتجاج کیا۔
اور یقینا اس سے بڑھ کر اور کوئی سبب کیا ہوسکتا ہے!!؟؟؟
آپ کے قدموں میں ہم اپنی دستار و کلاہ رکھ دیتے ہیں اور آ پکو سلام کرتے ہیں۔
اسی عقابی روح کے ساتھ ملت کا یہ کارواں ذلت و رسوائی سے نکل کر عزت و کامیابی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔
محمد عمرعابدین قاسمی مدنی
استاذ:المعہدالعالی الاسلامی حیدرآباد
مفتی :منصف ٹی وی حیدرآباد

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker