ہندوستان

کمارا سوامی کابینہ میں 25 وزیر شامل

بینگلورو، 6 جون (یو این آئی) کرناتک کے وزیراعلی ایچ ڈی کمارا سوامی نے بدھ کو اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 25 نئے وزیروں کو شامل کیا جن میں ایک خاتون وزیر بھی شامل ہیں۔
مسٹر کمار سوامی نے ریاست میں جنتا دل (سیکولر) ۔ کانگریس اتحاد ی حکومت کی کابینہ میں توسیع کی جس کے اس کے ممبران کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔
گورنر واجو بھائی والا نے راج بھون کے گلاس ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں نئے وزیروں کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
مسٹر کمار سوامی کی کابینہ میں جنتا دل (سیکولر) کے 9، کانگریس کے 14، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کا ایک اور ایک آزاد وزیر شامل کیا گیا ہے۔
مسٹر کمار سوامی کی کابینہ میں شامل نئے وزیروں میں جنتادل (سیکولر) کے ایچ ڈی ریونّا، بندپّا کشم پور، جی ٹی ڈیوے گوڑا، ڈی ایچ تھمنّا، ایم سی مانا گولی، ایس آر شرینواس، وینکٹ راؤ نادا گوڑا، سی ایس پُٹّا راجو اور ایس آر رمیش ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker