ہندوستان

18سال سے کم عمر کی لڑکی نے فیس بک پر لائیو خودکشی کی

کلکتہ، 11جون ( یو این آئی ) جنوبی 24پرگنہ کے سونار پور کے بائیدا پارہ میں 18سال سے کم عمر کی ایک لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے ۔لڑکی کی شناخت موسمی مستری کے طور پر کی گئی ہے اور اس نے فیس بک پر لائیو خودکشی کی ہے اور اب یہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے ۔ذرائع کے مطابق اتوار کی دوپہر وہ اپنے لڑکا دوست اریان کے گھر ملاقات کرنے کیلئے گئی تھی۔لڑکے فون کرکے بلایا تھا اور وہ گھر شام 6بجے لوٹ گئی ۔موسمی کی ماں نے بتایا کہ اس کے بعد سے ہی وہ خاموش تھی اور کسی سے بھی بات نہیں کررہی تھی ۔ موسمی کی ماں اسپتال میں دائی کاکام کرتی ہے اوراس دن نائٹ ڈیوٹی تھی ۔وہ گھر میں اکیلی تھی ،بھائی اور والد بھی کام پر تھے۔ماں آج صبح 8بجے گھر لوٹی تو گھر کا دروازہ موسمی نہیں کھول رہی تھی ۔کھڑکی سے دیکھنے کے بعد معلوم ہوا کہ موسمی کا جسم لٹکا ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس نے خودکشی کرنے سے قبل اریان سے واٹس اپ بات چیت کی تھی ۔پولس اس معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker