ہندوستان

واردات انجام دینے سے قبل ہی جرائم پیشہ افراد گرفتار

دربھنگہ۔ ۲۱؍جون: (رفیع ساگر) کشیشوراستھان تھانہ علاقے کے چھوٹکی کونيا گاؤں میں مجرمانہ واردات کو انجام دینے آئے نصب درجن جرائم پیشوں میں 1 کو مقامی لوگوں نے گھیر کر دبوچ لیا۔ تاہم 2 جرائم پیشہ فائرنگ کرتےہوئے فرار ہو گئے۔اس دوران پکڑ گئے جرائم پیشہ نے دیہاتیوں پر پستول تان دی تھی لیکن وہ لوگ ڈرے نہیں تھے۔ ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان لوگوں نے نہ صرف پستول تانے اس کی تصویر کھینچی اور ہتھیار ڈالنے کو کہا بلکہ اسے پکڑ کر اس کے ساتھ سیلفی لی اور جم کر دھنا بھی بعد میں رسی سے باندھ کر اسے گھمایا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق کشیشوراستھان کے چھوٹکی کونيا گاؤں رہائشی دلیپ یادو کے یہاں جرائم پیشہ پہنچے وہاں موج مستی کرنے کے بعد وہ قریب کے گاؤں میں پہنچ کر فائرنگ کرنے لگے۔ اس کے بعد گاؤں کے لوگوں نے ہمت سے کام لیا۔ بچے، نوجوان ،عمردراز اور خواتین نے جرائم پیشوں کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔پھر پریشان 1 جرائم پیشہ نے سرینڈر کر دیا جبکہ نصب درجن فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔ دیہاتیوں کے قبضے میں آئے جرائم پیشہ وجئے یادو نکلا۔ اس نے اس دوران اپنی جان بچانے کے لئے دیہاتیوں پر پستول تان دی لیکن وہ لوگ ڈرے نہیں۔الٹے انہوں جرائم پیشوں کے حوالے کرنے یا انجام بھگتنے کی دھمکی دی۔ کچھ دیہاتیوں نے پستول کے ساتھ اس کی تصویر کھینچ لی۔بعد میں اس نے سرینڈر کر دیا۔گاوں والوں نے اسے رسی سے باندھ کر قبضے میں لے لیا۔ اس کے قبضے سے 1 دیسی پستول اور 25 زندہ کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔ عوامی گرفت میں آئے جرائم پیشہ وجئے یادو جھاجھا گاؤں کا رہائشی ہے۔جب کہ اسی گاوں کے مگنو سدا اور گنیش سدا فرار ہیں۔متعلقہ تھانہ کی پولیس گرفت میں آئے جرائم پیشہ سے پوچھ گچھ کے بعد ایف آئی آر درج کر عدالتی حراست میں جیل رسید کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker