ہندوستان

بھوپال انکائونٹر معاملہ

آخری سانس تک انصاف کے لئے لڑتی رہوں گی : خالدہ مچھالے کا عزم
پانڈے کمیشن رپورٹ کو بتایا فریب
ممبئی :11؍ جولائی ( بصیرت نیوزسروس )
بھوپال انکائونٹر کے نام پر اکتوبر ۲۰۱۶ء میں بھوپال کے قریب ایک گائوں میں ۸؍ مسلم نوجونوں کو قتل کر دیا گیا تھا ان میں سے ایک مقتول جو کہ شولا پور کا رہنے والا تھا کی والدہ خالدہ مچھالے ہیں، مدھیہ پردیش حکومت کی جا نب سے دائر کردہ پانڈے کمیشن رپورٹ کو انصاف کا مذاق بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دن دہاڑے کئے گئے قتل کو انکائونٹر کا دیا ہوا نام ثابت کرنے کے لئے خصوصی طور پر رپورٹ تیار کرائی گئی ہے جس کا سچائی سے کوئی تعلق نہیں ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ میرے بیٹوں کے قاتلوں کو اپنے انجام تک پہو نچانے کے لئے آخری سانس تک انصاف کے لئے لڑتی رہوںگی۔
جمعیۃ علماء ضلع شولا پور کے صدر مولانا محمد ابراہیم قاسمی نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ صو بائی صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی ( صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر )کی ہدایت کے مطابق اس پورے معاملہ کو لیکر روز اول سے ہی جمعیۃ علماء مہا راشٹر نہا یت ہی مستعدی سے نا انصافی کے خلاف کھڑی ہے ،چاہے وہ شو لا پور میں مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ،اور جیل انتظامیہ کے خلاف شکایت درج کرانا ہو،یا پھر مدھیہ پردیش ہائی کورٹ سے رجوع ہو نا ہو جمعیۃ علماء مہا راشٹر انصاف کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ پانڈے کمیشن سے مقتولین کے رشتہ دار اور انصاف پسندوں کو اول دن سے ہی کوئی امید نہیں تھی اور ہوا بھی ویسے اس رپورٹ کو جمعیۃ علماء مہا راشٹرمناسب فورم کے رو برو چیلنج کرے گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں خالدہ مچھالے کی پٹیشن زیر بحث ہے ،امید کی جارہی ہے کہ مدھیہ پردیش ریاستی حکومت کو زبر دست لگام لگے گی ،اس موقع پر سینر کریمنل ایڈوکیٹ تہور خان پٹھان نے کہا کہ خالدہ مچھالے جو کہ بی پی شوگر سمیت کئی امراض کا شکار ہیںکے با وجودجس حوصلہ اور مستعدی کے ساتھ انصاف کی لڑائی لڑ رہی ہے یہ ہماری لیگل ٹیم کے لئے تقویت کا باعث ہے ،انشاء اللہ جمعیۃ علماء کی لیگل ٹیم ان کے توقعات اور عزم کو پورہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker