ہندوستان

ادب ہرانسان کی ضرورت ہے اوراسی ادب کے حصول میں یہ بزم آپ کاتعاون کرے گی:مولاناطاہرندوی

دیوبند: 16جولائی (رضوان سلمانی)
جامعہ امام ولی اللہ اسلامیہ میں بزم ولی اللہی کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا جس میں مہتمم جامعہ مولانا محمد طاہر ندوی نے طلباء کو خطاب کرتے ہوئے کہا بزم ولی اللہی آپ کی تعلیم کا ایک حصہ ہے جس طرح نحو صرف اردو انگلش کا آپ کا پیریڈ ہے اسی طرح یہ بزم بھی اپ کی تعلیم کا حصہ ہے۔جس طرح آپ کو اپنے نظام الاوقات میں پیریڈ کی پابندی کرنی ہے اسی طرح بزم اور النادی کے پروگراموں میں بھی شرکت کرنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہاآپ کو بزم ولی اللہی سے حسن ادب آئے گا۔کسی ایک مضمون میں مہارت حاصل کرنا کسی ایک کی ضرورت ہوسکتی ہے محدث بننے کے لئے فقیہ بننے کے لئے مفسر بننے کے لئے صرف انہیں لوگوں کو اختصاص کی ضرورت ہوگی جو اس میدان میں جانا چاہتے ہیں لیکن تہذیب و ثقافت ہر ایک انسان کی ضرورت ہے۔ادب ہر انسان کی ضرورت ہے کوئی اس سے مستثنی نہیں ہے۔اور اسی ادب کے حصول میں یہ بزم آپ کا تعاون کرے گی۔صدر بزم مولانا وصی سلیمان ندوی نے تمام نو منتخب شدہ اراکین کو مبارکباد پیش کی اور ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بزم کے تعلق سے اپنے اندر شوق عزم و ارادہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔اگر ابھی تک غفلت ہے تو اپنے عزائم کو اس موقع پر تازہ کر لیں اور بزم کے پروگراموں کو گذشتہ سالوں کے مقابلہ میں مفید و موثر بنانے کا عزم کریں اور اس کے لئے کمربستہ ہوجائیں۔انہوں نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بزم ولی اللہی کا ہر وہ طالب عالم بزم کا رکن ہے جس نے جامعہ میں داخلہ لیا ہے۔مولانا محمد اقبال قاسمی نے کہا کہ آپ کی بزم انتظامیہ کی جانب سے نظام کا ایک حصہ ہے جس سے آپ سبھی طلباء جامعہ کا خاص تعلق اور رشتہ ہونا چاہئے۔مہمان خصوصی مولانا محمد احمد قاسمی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کی طالب علمانہ زندگی میں آپ اپنا نظام الاوقات بنائیں تاکہ یہاں کی زندگی میں نظم آجائے۔اور آپ کے اوقات میں برکتیں آئیں۔بزم کے تعلق سے شوق پیدا کریں۔شوق نہ ہو تو چار سال کا کام دس سال میں ہوتا ہے اور شوق ہو تو چار سال میں دس سال کی تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے۔اور یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔نومنتخب ناظم بزم محمد اویس خان نے اپنا ابتدائی مقالہ پیش کیا اور باضابطہ اراکین کا اعلان کیا امسال بزم کے عہدہ داران کی ترتیب کچھ اس طرح ہے نائب صدر انس شاکر متعلم عالیہ ثالثہ اور نائب معتمد خطابت محمد اسلم۔ الامین العام محمد سالم اور ان کے نائب عامر جمیل ہندی کے معتمد محمد تنویر اور ان کے نائب محمد بابر انگلش کے معتمد محمد تعظیم اور ان کے نائب محمد عبد الخالق بزم صحافت محمد شاہنواز اور ان کے نائب محمد عادل بزم ثقافت محمد محسن قریشی مسیح اللہ غزنوی اور محمد ذاکر نشاط انور رحمانی منتخب ہوئے اور اس سال امیر جماعت محمد صہیب خان متعلم عالیہ ثالثہ منتخب ہوئے ہیں۔نظامت کے فرائض معتمد بزم خطابت محمد اریب نے انجام دئے۔محمد افضل کی تلاوت اورمحمد مشیر کی نعت سے پروگرام کا آغاز ہوا۔سبھی اساتذہ جامعہ اور طلباء نے اس پروگرام میں شرکت کی۔مہمان محترم کی دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker