ہندوستان

دارالعلوم عربک کالج میرٹھ کے منیجرحکیم ظل الرحمن کاانتقال

انتقال کی خبرپر مدارس اسلامیہ میں تعزیت اورایصال ثواب کااہتمام
میرٹھ ۔۲۶؍جولائی: میرٹھ کی مشہورقدیم دینی درسگاہ دارالعلوم عربک کالج کے منیجرحکیم ظل الرحمن کاگزشتہ روز انتقال ہوگیاانکی رحلت پر مدارس اسلامیہ میں تعزیت اورایصال ثواب کااہتمام کیاگیا،مرحوم بہت اصول پسندانسان تھے اورسماجی کام کے ساتھ بہت سی کتابیں بھی تصنیف فرمائی ہیں ،دارالعلوم عربک کالج کے استاذ مولاناسلمان قاسمی نے بتایاکہ منیجرمرحوم کے انتقال کی خبرپردارالعلوم میرٹھ میں تعطیل کرکے ایصال ثواب کااہتمام کیاگیاجسمیں تمام اساتذہ اورطلبہ نے شرکت کی انہوںنے کہاکہ مرحوم بہت اصول پسنداورمتواضع انسان تھے اورہمیشہ اس بات کی فکررکھتے تھے کہ کسی طرح ہماری قوم میں بیداری پیداہوجائے اورقوم ترقی کی راہ پر پہونچے انہوںنے کہاکہ مرحوم صوم وصلوۃ کے پابندتھے اورصاف دل انسان تھے انکے انتقال سے قوم ایک بہترین سماجی اورصحافی شخصیت سے محروم ہوگئی ہے مرحوم کے متعددمضامین مختلف موضوعات پر اخبارکی زینت بھی بن چکے ہیں ،مرحوم بہترین قلمکارتھے ،مرحوم کاانتقال اوکھلاوہار جامعہ نگردہلی میں ہوا،اورنماز جنازہ بھی بعدنماز عشاء وہیں دہلی میں اداکی گئی خبرلکھے جانے تک نماز جنازہ نہیں ہوئی تھی ،دارالعلوم عربک کالج کے تمام اساتذہ نے انکے انتقال پر گہرے رنج کااظہارکیاہے اورقوم کیلئے سماجی اورصحافتی اعتبارسے بڑاخسارہ بتایاہے ۔اس موقع پرمولاناسعید،مولاناامیراحمد،مولاناسلمان قاسمی ،مولاناخورشیداحمدقاسمی ،مولانافرقان ،مفتی عطاء الرحمن ،مفتی حامد،مولانااظہارالحق قاسمی ،مفتی رضوان ،ماسٹرشاہ ویز،مولاناذاکر،ماسٹرتاج الدین ،وغیرہ موجودتھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker