ہندوستان

فڈنویس کا مراٹھا ریزرویشن کے مسئلے پر

اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ
ممبئی۔ ۲۸؍جولائی: مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن کے مدعے کو لے کر سنیچر کو ہوئی کل جماعتی کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے اس مدعے کو حل کرنے کے لیے خصوصی اجلاس منعقد کرنے کی بات کہی ہے۔ دو بجے ناگپور میں ودھان بھون میں شروع ہوئی تمام پارٹیوں کی میٹنگ کئی گھنٹوں بعد اختتام پذیر ہوئی۔ ریاستی حکومت کے ذریعے اعلان کردہ بیک ورڈ کمیٹی کی رپورٹ پیش ہونے کے بعد اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایاجاسکتا ہے۔انہوں نے مسئلےکے پرامن حل پر زور دیا ۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کی صدارت میں منعقدہ اس میٹنگ میں چندر کانت پاٹل، سدھیر منگنٹی وار، ونود تائوڑے، شیوسینا کے رام داس کدم، ایکناتھ شندے، سشما دیسائی، انل پرب، این سی پی سے اجیت پوار، چھگن بھجبل، کانگریس سے رادھا کرشنن ، وکھے پاٹل، شرد رنپیشے سمیت کئی اہم لیڈران موجود تھے۔ اس میں تمام پارٹیوں کے لیڈران نے مراٹھا ریزرویشن کے مختلف پہلوئوں پر گفتگو کی ۔ بتایاجارہا ہے کہ حکومت ریزرویشن لاگو کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وہیں اس مدعے پر مہاراشٹر کانگریس نے پیر کو ایک اہم میٹنگ طلب کی ہے۔ اس میں مہاراشٹر کانگریس کے ایم ایل اے اور پریشد شامل ہوں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ جہاں اس میٹنگ میںکل جماعتی میٹنگ میں اُٹھے مدعے پر بحث ہوگی وہیں اس میں کانگریس مراٹھا ریزرویشن تحریک کو لے کر اپنی آگے کی حکمت عملی طے کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker