ہندوستان

قربانی میں دوسرے کے جذبات کا خیال رکھیں مسلمان

گئو ذبیحہ روکنے کے لیے ڈاکٹر جسیم محمد کا سعودی حکومت کو خط
حرمین ڈاٹ کام کھلے عام گایے کی قربانی کی تشہیر کر رہی ہے جس کو ہٹا دینا چاہیے
علی گڑھ۔۷؍جولائی: (پریس ریلیز) ہندستانی مسلمانوں کی اہم تنطیم فورم فار مسلم اسٹڈیز اینڈ انالیسس نے سعودی حکومت کے ذریعہ حرمین ڈاٹ کام کے توسط سے حج کے دوران گایے اور بکری کے ذبیحہ اور ان کی قیمت کی تشہیر پر ایک خط شہزادہ محمد بن سلمان کو ارسال کیا ہے یہ خط سعودی عرب کے نئی دہلی میں واقع سفارت خانے کے توسط سے بھیجا گیا ہے۔فورم کے ڈائریکٹر اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق میڈیا مشیر ڈاکٹر جسیم محمد نے اپنے خط میں لکھاہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد ایسے ہیںجو گایے کو ماں کا درجہ دیتے ہیں اور اس کی پوجا کرتے ہیں، ہندستان میں گایے کو جو درجہ حاصل ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں-انہوں نے لکھا ہے کہ عید الاضحٰی کے موقع پر مسلمان قربانی کرتے ہیں لیکن قربامی میں صرف بھیڑ اور بکریوں کا ہی استعمال کیا جانا چاہیے۔انہوں نے شہزاد محمد بن سلمان سے درخواست کی ہے کہ حرمین ڈاٹ کام کھلے عام گایے کی قربانی کی تشہیر کر رہی ہے جس کو ہٹا دینا چاہیے۔ڈاکٹر جسیم محمد نے اپنے خط میں لکھا ہے سعودی عرب نے ہندستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے کاموں سے متاثر ہو کر اپنے سب سے بڑے اعزاز سے نوازا ہے اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت و سیادت کے احترام میں گایے کی قربانی کو اپنے ملک میں ان کو بند کر دینا چاہیے۔ڈاکٹر جسیم محمد نے ہندستان کے سبھی مسلمانوں سے اپیل کی ہے جہاں گایے کی قربانی ممنوع نہیں ہے وہاں بھی مسلمانوں کو گایے کی قربانی نہیں ہونے دینا چاہیے۔انہوں نے کہا مسلم سماج اس کی پہل کرے اور گایے کی خرید و فروخت بالکل نہ کرےانہوں نے اپنایہ خط دہلی سفارت خانے کو جہاں فیکس کے توسط سے بھیجاہے وہیں سعودی عرب کی راجدھانی ریاض کے کنگ پیلس کو ای میل کے بھی ارسال کیا ہے- سعودی حکومت کا میل ملنے کا جواب بھی فورم کو مل گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کی ایک کاپی وزیر خارجہ ہند شسما سوراج کو فیکس کے توسط سے بھیجا گیا ہے تاکہ حکومت گئو ذبیحہ روکنے کے لیے عالمی سطح پر مہم چھیڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker