ہندوستان

خطیب الاسلام کی حیات و خدمات کے عنوان سے دو روزہ سمینار کل

مولانا سید رابع حسنی ندوی،مفتی ابوالقاسم نعمانی،مولانا سید ارشدمدنی سمیت نامور شخصیات کی شرکت متوقع
دیوبند،۱۰؍ اگست(ایس۔ چودھری)خطیب الاسلام حضرت مولانا محمدسالم قاسمی ؒ کی حیات و خدمات کے حوالہ حجۃ الاسلام اکیڈمی دارالعلوم وقف دیوبند میں کل سے منعقد دوروزہ ’بین الاقوامی سیمینار‘ میں ملک و بیرون کی نامور شخصیات شرکت کرینگے۔ ندوۃ العلماء لکھنؤ کے مہتمم مولانا سید رابع حسنی ندوی اور دارالعلوم دیوبندکے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی و جمعیۃ علماء ہند کے ذمہ داران نے تحریر طورپر سیمینار انتظامیہ کمیٹی کو اپنی شرکت کی اطلاع دے دی ہے۔ اس سلسلہ میں سیمینار کنوینر ڈاکٹر مولانا شکیب قاسمی نے نامہ نگار کوبتایاکہ کل یعنی12؍ اگست صبح سے دارالعلوم وقف دیوبند کے شعبہ بحث و تحقیق حجۃ الاسلام اکیڈمی کے زیراہتمام خطیب الاسلام حضرت مولانا محمدسالم قاسمی صاحبؒ کی حیات و خدمات کے عنوان پر دوروزہ ’بین الاقوامی‘ سیمینار منعقد ہورہاہے۔ جس میں ملک کی و بیرون ملک کی عظیم علمی و ملی نمائندہ شخصیات شرکت کررہی ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ سیمینار میں ندوۃ العلماء لکھنؤ کے مہتمم مولانا سید رابع حسنی ندوی اور دارالعلوم دیوبندکے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کے علاوہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشدمدنی، جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا سید محمود مدنی،جماعت اسلامی کے امیر مولانا جلال الدین عمری،مولانا ڈاکٹر سعیدالرحمن اعظمی،مفتی خالد سیف اللہ رحمانی،مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹر ی مولاناولی رحمانی سمیت ملک کی نامور شخصیات شرکت کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ اس سیمینار کامقصدحضرت خطیب الاسلام مولانا محمد سالم قاسمیؒ کی ستر سالہ عظیم علمی ،دینی ،ملی اور اصلاحی خدمات سے نئی نسل کو روشناس کراناہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker