جہان بصیرتنوائے خلق

آج کچھ درد میرے دل میں سوا ہوتا ہے!

مکرمی!

امربالمعروف ونہی عن المنکر کی سزامیں اندورکےایک گاؤں میں امام صاحب کو مسجد اورمحلہ بدرکردیاگیا تھا. عیدالاضحی سے چندروز قبل سوشل میڈیاپرخبروں اورمذمتوں کاسلسلہ جاری رہا، اس کے دوتین بعد ہی مسجدالحرام کعبتہ اللہ شریف زادہااللہ شرفاوکرامہ کے مقبول صاحب تقویٰ عالم ربانی اورامام وخطیب فضیلتہ الشیخ دکتور صالح بن محمد آل طالب کو امربالمعروف اورنہی عن المنکر کے فریضہ پرخطاب کرنے کی پاداش میں گرفتارکرلیاگیاہے، مگرافسوس کہ ایک ہفتہ گذرنے کے بعدبھی عالم اسلام یاہندوستان کے کسی ادارے یاکسی تنظیم یاکسی عالم وقائدصاحب نے اس عمل قبیح کی مذمت نہیں کی ۔ باربارحج اورعمرہ نیز شاہ سلمان وابنائے سلمان کی نوازشات وعطایا کی امید کلمئہ حق کے اظہارمیں مانع بن رہی ہے ۔ مسجدحرام میں اگراس فریضہ کوانجام دینے والوں کایہ حال ہوگا اوراس ملک میں جہاں اس کی فرضیت کااعلان کیاگیا تو اندوریا دوسرے علاقوں کے ائمہ کے ساتھ اگراس قسم کا واقعہ پیش آئے تو کوئ تعجب کی بات نہیں ہوگی ۔ خاکسارانتظارکرنے کے بعد جلالتہ الملک شیخ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سربراہ مملکت سعودی عربیہ کی خدمت میں ایک خط ارسال کررہاہے۔ اپناکام اعلائے کلمتہ الحق ہے ماننا نہ ماننا سامنے والے کے اختیارمیں ہے، ہم منوانے کے مکلف نہیں۔

محمدشاہد الناصری الحنفی

مدیرماہنامہ مکہ میگزین ممبئ

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker