ہندوستان

نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت وقت کی ضرورت !

اورنگ آباد میں حضرت مولانا محمد ولی رحمانی کا اصلاح معاشرہ کانفرنس سے خطاب
اورنگ آباد:یکم ستمبر(بصیرت نیوزسروس)
نئی نسل کی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے،والدین کی لا پرواہی اورغفلت کے نتیجے میں نئی نسل دین سے نا واقف ہوتی جارہی ہے،یہاں تک کہ ایسے بچے بھی دیکھنے کو ملتے ہیںجن کو دین کی بنیادی باتوں کا بھی علم نہیں ہوتا، اور وہ کلمۂ طیبہ تک پڑھنا نہیں جانتے۔ان گرانقدر اور فکر انگیز باتوںکااظہارآل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد ولی رحمانی نے شہر اورنگ آباد میںآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام دوروزہ اصلاح معاشرہ کانفرنس میں صدارتی خطاب پیش کرتے ہوئے کیا،آپ نے نماز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آپﷺ کی معراج یہ تھی کہ آپ آسمانوں پر لے جائے گئے، اور اﷲ کاقرب آپ کوحاصل ہوا، وہاں سے آپ نماز کی شکل میں تحفہ لے کر آئے ،اور فرمایا کہ نماز مسلمانوں کی معراج ہے۔افسوس کہ مسلمان اس معراج سے غافل ہیں۔ بطور خاص فجر کی نماز میں کوتاہی برتی جا رہی ہے۔حضرت مفکر اسلام نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی بنیاد ی تعلیم پاک و صاف رہنا ہے۔ افسوس کہ بہت سارے نوجوان اس حالت میں ہوتے ہیں کہ وہ مسجد میں نہیں آسکتے۔انہیںسوچنا چاہئے کہ اگر ایسی حالت میں موت آ گئی تو وہ ا ﷲ کے سامنے ناپاکی کی حالت میں حاضر ہوں گے۔
اس سے قبل مولانا جنید الرحمن قاسمی ،مولانا نظام الدین فخر الدین،مولانا عبدالحمید ازہری اورمولانا محفوظ الرحمن فاروقی نے خطاب کیا،ان حضرات نے اپنے خطاب میں ملت اسلامیہ کی پستی اور معاشرے میں بڑھتی ہوئی برائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اصلاحی کوششوں کا دائرہ وسیع کرنے پر زور دیااورعام مسلمانوں کو اصلاح فکر و عمل کی ترغیب دی۔
بورڈ کے سکریٹری مولانا محم%

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker