ہندوستان

ممبئی کے ڈاکٹروں کی بس اور کنٹینر میں ٹکر

ڈرائیور ہلاک، ۳۰ ڈاکٹرس زخمی، تین کی حالت نازک
ممبئی۔یکم؍ستمبر : ۔ریاست میں دن بدن سڑک حادثات بڑھتے جارہے ہیں، کئی لوگ جان گنوارہے ہیں، تو کئی لوگ شدید طو رپر زخمی ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک حادثہ احمد نگر۔ اورنگ آباد ہائی وے پر ہوا جس میں چالیس ڈاکٹروں کی جان پر بن آئی۔ اس حادثے میں بس ڈرائیور کی موت ہوگئی ہے۔ ایجنسی سے ملی خبر کے مطابق حادثے میں تیس ڈاکٹرس زخمی ہوئے ہیں جن میں تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ یہ حادثہ سنیچر کو علی الصبح رونما ہوا۔ اطلاع کے مطابق ممبئی کے ٹاٹا اسپتال او ر دیگر اسپتال سے کل چالیس ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اورنگ آباد میں کینسر سے متعلق ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے جارہی تھی، سبھی ڈاکٹرس ایک والوو بس میں سوار تھے، جیسے ہی بس احمد نگر۔ اورنگ آباد ہائی وے پر کیڈ گائوں کے پاس پہنچی تو بس کی ایک کنٹینر سے ٹکر ہوگئی، یہ ٹکر اتنی خطرناک تھی کہ بس کے آگے کا حصہ بری طرح چکنا چور ہوگیا۔ حادثے کے بعد چاروں طرف سے چیخ وپکار مچ گئی، مقامی لوگوں نے پولس کو اس کی اطلاع دی، پولس موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو باہر نکالا، اس حادثے میں تیس ڈاکٹرس زخمی ہوگئے ہیں، سبھی کو مقامی اسپتال میں داخل کروایاگیا ہے۔ زخمی ڈاکٹروں میں ایک خاتون ڈاکٹر بھی شامل ہے۔ پشکرانگلے ، انل دیوڈابے اور جانی کارٹن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker