ہندوستان

دستور کے سمّان میں او بی سی میدان میں

۱۱ ؍ستمبر کو ممبئی میں منعقدہ’’سویدھان سمّان سمّلن کی تیاریاں زوروں پر
ممبئی:5؍ستمبر(بصیرت نیوزسروس)
آل انڈیا مسلم ا وبی سی آرگنائزیشن کی جانب سے۱۱ ؍ستمبر کو ممبئی میں’’سویدھان سمّان سمّلن ‘‘ کا انعقاد برلاماتوشری ہال ممبئی میں دوپہر دوبجے ہونے جارہاہے۔اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے کل خلافت ہاؤ س میں ممبئی شہر کی نمایاں تنظیموں کے ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ،جس کی صدارت آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری نے کی ۔ ابتداء میں اجلاس کے اغراض و مقاصدکو بیان کرتے ہوئے آرگنائزیشن کے ممبئی صدر نظام الدین راعین نے کہاکہ اس وقت ملک میں اقلیتوں،اوبی سی برادریوں پرروزبروز حملے اورظلم بڑھتا جارہاہے۔آئے دن ملک میں قانون کی پامالی اوردستورہندکی توہین کی جارہی ہے۔خصوصاََ لسانی ،سماجی اورمذہبی اقلیتوں کے دستوری حقوق کوچھینے جارہے ہیں ۔اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ ملک کی تمام اقلیتیں،او بی سی و دیگرپسماندہ طبقات متحد ہوکراپنے حقوق کی لڑائی لڑیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں ریاست مہاراشٹر کے سابق نائب وزیراعلی جھگن بھجبل،صدر سمتاپریشد،مادھو جانکر ( صدر راشٹریہ سماج پکش) و دیگر کئی او بی سی کے قدر آور نیتا موجود رہیں گے۔ فاضل انصاری نے کہا کہ بھیونڈی میں موجود تمام اوبی سی برادریوں کے رہنماؤں سے رابطہ کیا جارہاہے۔شبیر احمدانصاری نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ ریاست کے ہر ضلع میںآل انڈیامسلم اوبی سی آرگنائزیشن کے نمائندے اجلاس کو کامیاب بنانے میں را ت دن محنت کررہے ہیں۔ ریاست بھرسے تمام مذہبی او بی سی رہنما ،سماجی تنظیموں،جماعتوں اور سنگھٹناؤں کے لوگوں کومدعو کیاگیاہے۔ تقریباََ دوہزار لوگوں کی آمد متوقع ہے جن کے قیام و طعام کا انتظام صابو صدیق مسافر خانہ میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ۲۰۱۹ہونے پارلیمانی الیکشن میں او بی سی سماج کا اہم کردار ہوگا۔اس کے لیے ایک ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دیاجائیگا۔ نشست میں سعید خان ،عامر ادریسی ،سلیم الوارے ، سرفراز آرزو ،خورشید صدیقی ، سمیع قریشی ،مشتاق خان،ہارون افروز ،شوکت مومن، عارف فیاضی ،ایس ایم ملک،ڈاکٹر سلیم خان نے اجلاس کوکامیاب بنانے میں اپنے قیمتی و مفید مشوریں دیئے۔دکن مومن جماعت،راعین جماعت،چیپا جماعت،قریشی جماعت کے کارکنان نے رضاکارانہ طورپر اجلاس تک کام کرنے کا تیقن دیا۔ اجلاس کے کنوینررنظا م الدین راعین نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker