ہندوستان

ثانیہ انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن چکھلی میں یومِ اساتذہ کا کامیاب انعقاد

چکھلی؍ بلڈانہ:5؍ستمبر(ذوالقرنین احمد ؍بی این ایس)
ہر سال ۵ستمبر کا دن بھارت کے لیے خصوصیت کا حامل ہے۔ اسی دن ملک کے دوسرے صدر جمہوریہ اور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سروے پلی رادھا کرشنن کی پیدائش ہوئی تھی۔ اسی کے مد نظر اس دن کو پورے ملک میں یومِ اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔پورے ملک میں اس سلسلے میں تقریبات کے انعقاد ہوتے ہیں۔ طلبہ اس دن اساتذہ کو گلدستے اور تحائف پیش کرتے ہیں جبکہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی جانب سے عمدہ خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو خصوصی انعامات دیے جاتے ہیں۔ یوم اساتذہ کےموقع پر طلباء ایک دن کیلئے اساتذہ کا رول ادا کرتے ہیں، اسی نسبت سے ثانیہ انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن چکھلی میں یوم اساتذہ کا اہتمام پرجوش انداز میں کیا گیا، ڈی ایل ایڈ، اور بارہویں جماعت کے طلبہ و طالبات نے کونوینٹ کی جماعتوں پر تدریس کے فرائض انجام دی، جس میں طلباء نے اپنے اپنے دلچسپ مضامین میں تدریس کی، اور روزانہ کے کالج ،اسکول کی جو جو ذمہ داریاں اساتذہ کی ہوتی ہے طلباء نے اپنے طریقے پر پورا کیا۔ تدریس کے‌مرحلے کے‌بعد یوم اساتذہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں طلباء و طالبات نے اساتذہ کی عظمت اور مقام پر تقاریر ونظمیں پیش کیں۔ اس تقریب کی صدارت کالج کے پرنسپل تانبڑے سر نے قبول کی، طلباء نے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تحفہ و تائف پیش کئے، کونوینٹ کے پرنسپل جنید سر نے بڑے موثر انداز میں اساتذہ کی عظمت و احترام کیسے کرنا چاہیے اس پر ابن انشاء کے ایک سفر میں پیش آئے واقعہ کو بیان کیا، کس طرح سے طلباء گزشتہ زمانےمیں اساتذہ کا ادب و اکرام کرتے تھے،اور طلباء سے یہ عہد لیا کے آپ بھی زیر تربیت معلم ہو آپ بھی اپنے ہم جماعت کے ساتھ احترام کے‌ساتھ پیش‌آئیے،اساتذہ کا احترام کیجیے، کالج کے پرنسپل تانبڑے سر نے اپنی مختصر تقریر میں طلباء کی تقاریر کی تعریف کرتے ہوئے کہاں کے پرنسپل کے عہدے کے فرائض ادا کرتے ہوئے تدریس کیلے بھی وقت دینا کتنا مشکل کام ہوتا ہے، ملک سر نے طلباء سے مخاطب ہوکر کہا کے آپ اپنے اندر ایک قابل معلم بنے کی‌ سلاحیت پیدا کریں، ذوالقرنین احمد سر نے آج کےتعلیمی نظام کے اوپر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاں کی آج کم عمر طلباء کو جن کی عمر ابھی کھیلنے کودنے کی ہوتی ہیں اور انہیں انکے‌ والدین کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہیے ہوتی ہیں لیکن انہیں کم‌عمر‌میں ہی کونوینٹ میں داخل کرایا جاتا ہے، جنکے بیگ کا وزن انکے اپنے وزن‌سے بھی زائد ہوتا ہیں،ساتھ ہی کہاں کے آج اس دن کو صرف رسمی طور پر نبھایا جارہا ہے اساتذہ کا ادب و احترام ہماری جدید نسل سے ناپید ہوتا جارہا ہے، ندیم سر ، وسیم سر ، اور پروگرام کے کورڈینٹر شہینا میڈم نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں انتھک کوشش کی تقریب کے آخر میں بہتر تدریس کے فرائض انجام دینے والے طلبہ و طالبات کو اساتذہ کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا،شکریہ کلمات ملک سر نے‌ادا کئے اور صدر کی اجازت سے تقریب کا کامیابی کے ساتھ اختتام عمل میں آیا۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker