گوگل نے پاکستانی بےروزگار نوجوانوں کے لیے نوکری ڈھونڈنا بے حد آسان کردیا

گوگل نے پاکستانی بےروزگار نوجوانوں کے لیے نوکری ڈھونڈنا بے حد آسان کردیا

واشنگٹن:9؍ستمبر(بی این ایس؍ایجنسی)
سرچ انجن گوگل نے بےروزگار نوجوانون کے لیے نوکری ڈھونڈنا بے حد آسان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بے روزگار پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار قدم اٹھاتے ہوئے ایک نئی سروس کا آغاز کر دیا ہے جس کے ذریعے نوکری ڈھونڈنا بے حد آسان ہو گیا ہے۔یہ سروس ملازمتوں کی تلاش کیلئے پہلے سے قائم سینکڑوں، ہزاروں ویب سائٹوں سے ڈیٹا اکٹھا کر کے پاکستانی نوجوانوں کی ضرورت کے حساب سے انہیں صرف متعلق اور اہم ترین معلومات فراہم کے گی۔ یہ سروس گوگل سرچ انجن میں بلٹ اِن ہے، یعنی یہ آپ کی لوکیشن کی معلومات لے کر آپ کی مطلوبہ ملازمتوں کے متعلق معلومات فراہم کرے گی۔ گوگل جاب سرچ سیکشن میں اب ہزاروں ویب سائٹوں پر مشتہرکی گئی لاکھوں ملازمتوں کی معلومات موجود ہیں۔ یاد رکھیں کہ گوگل ان ویب سائٹوں میں سے mustakbil.com ، paperpk.com، rozee.pk، اور linkedinجیسی مشہور ویب سائٹیں شامل ہیں، جن کے تمام اشہارات اب گوگل کی سروس کے ذریعے ایک جگہ اور انتہائی منظم انداز میں دستیاب ہوں گے۔