وزیراعلیٰ نتیش کمارنے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ ضلع میں لاء اینڈآرڈرکاجائزہ لیا

وزیراعلیٰ نتیش کمارنے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ ضلع میں لاء اینڈآرڈرکاجائزہ لیا

دربھنگہ: 12؍ستمبر(بصیرت نیوزسر وس)
وزیر اعلی نتیش کمار نے بدھ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میں ضلع میں لاء اینڈ آرڈر کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی کی جانب سے زمینی تنازعات کے حل پر سب سے زیادہ توجہ دینے کی ہدایت دی گئی۔ اس کے لیے ہر سنیچر کو تھانہ انچارج اور سرکل افسر کو میٹنگ کر کے معاملات کو سلجھانے اور اس کی سرگرمی اور جائزہ لینے کی متعلقہ ذمہ داری سب ڈویزن افسرکو دی گئی۔ پولیس محکمہ کوزیر التوا مقدمات کا حل کرنے، پولیس تک پہنچنے والی عام لوگوں کی شکایتوں، تہواروں کے مد نظر تمام جگہوں پر امن کمیٹی کی میٹنگ کرنے وغیرہ کی ہدایت دی گئی۔ ڈی ایم اور سینئر ایس پی سے کہا گیا کہ سڑک حادثے اور دیگر معاملوں کے بعد کچھ شرپسند عناصر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے لگتے ہیں ۔ ایسے شرپسند عناصر کی نشاندہی کر کے ان پر کارروائی کرنے اور لوگوں میں عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچانے اور اس طرح کے شرپسندانہ عمل سے دور رہنے کے لیے بیداری لانے اور تہوار کے مد نظر احتیاطی کارروائی پر توجہ دینے کی بھی ہدایت دی گئی۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے بعد دربھنگہ کمشنری کے کمشنر مینک بڑبڑے اور ڈی ایم ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے موجود سب ڈویزن افسران کو کانفرنسنگ میں موصول ہدایات کی صد فیصد تکمیل کے لیے ابھی سے کارروائی شروع کرنے کی ہدایت دی۔ میٹنگ میں کمشنری کے کمشنر مینک بڑے بڑے، ڈی آئی جی ونود کمار، ڈی ایم ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، ایس ایس پی منوج کمار، صدر، بینی پور اور بیرول کے ایس ڈی او ، ڈی پی آر او لال باو سنگھ اور متعلقہ افسران موجود تھے۔