مسلم پرسنل لاءہندوستان

آئیے مسلم پرسنل لاسیکھیں!

ممبئی:15؍ستمبر(بصیرت نیوزسروس)
آئیے مسلم پرسنل لاء سیکھیں لیکچرسیریز کے تحت اس ہفتہ کاموضوع ہے:’’ہبہ اوروصیت کے احکام ومسائل‘‘ اس موضوع پرمفتی صفوان قاسمی امام وخطیب نل بازارمسجدممبئی اپناقیمتی لیکچرپیش کریں گے۔یہ سلسلہ وار لیکچرہمیشہ کی طرح 16؍ستمبراتوارکوبعدنمازمغرب بلال اسکول نزدبلواس ہوٹل مولاناشوکت علی روڈ گرانٹ روڈ ایسٹ ممبئی میں دیاجائے گا۔یہ اطلاع لیکچرکے منتظم قاضی فیاض عالم قاسمی نے اپنے پریس بیان میں دی۔انہوں نے کہاکہ عام مسلمانوں کومسلم پرسنل لاء سے متعارف کرانے کے لئے اس مبارک سلسلہ کاآغازکیاگیاتھااورالحمدللہ بڑی تعدادمیں لوگوں نے اس سے استفادہ کیااوریہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اب تک اس سلسلہ کے تحت 6؍لیکچر(محاـضرے) ہوچکے ہیں۔انشاء اللہ اس ہفتہ اس سلسلہ کی یہ ساتویں کڑی ہوگی۔پڑھے لکھے اوردانشوران کی ایک اچھی تعداداس لیکچرمیں شرکت کرکے اس سے استفادہ کررہے ہیں۔قاضی فیاض عالم نے کہا کہ ہرمحاضرہ کے آخرمیں سامعین کوبراہ راست سوال وجواب کاموقع دیاجاتاہے اورلیکچردینے والے انتہائی خوش اسلوبی سے ان کے سوالات کاجواب دیتے ہیں جس سے ان کے سامنے مسائل مزیدواضح ہوجاتے ہیں۔یادرہے کہ رمضان بعداس سلسلہ کااغازکیاگیاتھا۔یہ سلسلہ وارمحاضرہ مشہورعالم دین فقیہ العصرحضرت مولاناخالدسیف اللہ رحمانی کی سرپرستی میں چل رہاہے اوراس کاانتظام وانصرام قاضی محمدفیاض عالم قاسمی دیکھ رہے ہیں۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker