ہندوستان

پروفیسر غلام مجتبیٰ انصاری کا پٹنہ میں انتقال

پٹنہ:20 ستمبر(بصیرت نیوزسروس) بی آر اے بہار یونیورسٹی کے سابق صدر شعبۂ فارسی پروفیسر غلام مجتبیٰ انصاری کا آج پٹنہ کے اروند ہاسپیٹل میں انتقال ہو گیا۔ وہ 80 سال کے تھے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد درگاہ شاہ ارزانی ، سلطان گنج، پٹنہ کے احاطے میں ادا کی گئی۔ پروفیسر غلام مجتبیٰ انصاری کی پیدائش ویشالی ضلع کے لعل گنج موضع عطاء اللہ پور میں ہوئی۔ 1952 میں میٹرک امتحان پاس کرنے کے بعد آپ پٹنہ یونیورسٹی چلے آئے جہاں سے 1954 میں آئی اے اور 1956 میں بی اے کا امتحان دیا اور فارسی میں آنرس کے ساتھ پوری یونیورسٹی میں اول آئے۔ 1958 میں فارسی سے ہی ایم اے اور پھر 1960 میں اردو سے بھی ایم اے کیا۔ 1970میں پی ایچ ڈی اور 1977 میں ڈی لٹ کی سند بھی حاصل کی۔ 1977 میں ہی جواہر لال نہرو یونیورسٹی، دہلی سے آپ نے جدید فارسی میں مہارت کا ایک سالہ کورس بھی مکمل کیا۔ آپ نے برطانیہ اور ایران کے اسفار بھی کیے۔ پروفیسر غلام مجتبیٰ انصاری نے 37 برسوں تک تدریسی فرائض انجام دئیے۔ ان کی سات کتابیں منظر عام پرآئیں۔ فارسی زبان و ادب میں ان کی خدمات کے اعتراف میں 6 فروری 2002 ء کو صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھوں انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker