جہان بصیرتنوائے خلق

بقیۃ السلف شیخ عمار احمد مدظلہ سخت علیل، دعاؤں کی اپیل

محمدشاہد الناصری الحنفی

یہ خبروحشت اثر ابھی چندساعت قبل سماعت کے حوالے کی گئ کہ محبوب الاولیاء بقیتہ السلف حضرت مولاناشاہ عماراحمد صاحب دامت برکاتہم مجازصحبت مصلح الامتہ حضرت مولانا شاہ وصی اللہ صاحب ومجازبیعت قطب الاقطاب حضرت مولاناشاہ محمداحمدصاحب پڑتابگڈھی قدس سرہما کو بروز جمعرات کی شام حرکت قلب کے نظام میں کجی آنے کی وجہ سے فورا سول لائن الہ آبادکے ہسپتال کے انتہائ نگہداشت والےشعبہ میں داخل کردیاگیا ہے ۔ الحمداللہ ۔حضرت کے خصوصی معتمد اورشاگردرشید حضرت مولانا عرفان احمدقاسمی خلیفہ خطیب الاسلام حضرت مولانامحمدسالم صاحب قاسمی رح کے بقول کل سے اس وقت حالت اچھی ہے اللہ کافضل اور احباب کی دعائیں شامل حال ہے ۔حضرت مولانا شاہ عماراحمد صاحب بانی ومہتمم جامعہ اسلامیہ افضل المعارف وصی آبادالہ آباد حضرت مصلح الامت علیہ الرحمہ کے خصوصی شاگرد اورتربیت یافتوں میں ہیں ۔ اور قمرالدین والملتہ شیخ العالم حضرت مولانا شاہ قمرالزمان صاحب اطال اللہ عمرہ کی بھی شاگردی کاشرف حضرت مصلح الامتہ کے زمانے میں ہی حاصل ہوا ہے ۔اس کے بعد عرصئہ دراز تک محبوب الاولیاء حضرت قمرالدین والملتہ کے ساتھ مدرسہ بیت المعارف بخشی بازارمیں تدریسی خدمات انجام دیتے رہے ہیں تاآنکہ افضل المعارف نہ قائم ہوگیا ۔ نہ جانے کیوں مجھے اس موقع پربے۔ساختہ جی چاہنے لگا کہ حضرت مولاناعماراحمدصاحب مدظلہ کی دعاء صحت کی اپیل میں مخدوم گرامی حضرت مولاناقمرالزمان صاحب کے ذکرخیرسے تنزل عندالرحمتہ کو مزید قریب کرلوں۔

خاکسار کو مرشدی ومولائ سیدی وسندی حضرت مولاناشاہ محمداحمدصاحب قدس سرہ کی خدمت بابرکت کے زمانے میں ان دونوں بزرگوں کوقریب سے دیکھنے اور پڑھنے کااتفاق ہواہے ۔

سچی بات وہی ہے جوکسی نے کہی ہے کہ ۔۔۔ ہرگلے رارنگ بوئے دیگراست ۔

حضرت قمرالملت والدین مدظلہ کے یہاں جوکسرنفسی اورتواضع وللہیت کا مشاہدہ ہوتاہے اس کودیکھ کر حضرت نانوتوی کے معمولات زندگی کانقشہ سامنے آجاتاہے۔ اورحضرت عمارمدظلہ کے معمولات کودیکھ کر حضرت گنگوہی کی زندگی سامنے آجاتی ہے۔ یہ اجمالی تعارف برسبیل تذکرہ آگیا جو غم کے تکدر کو ضرورکچھ کم کردے گا ۔

بہرحال دونوں بزرگ مغتنمات روزگار ہیں اوربقول مرشد رح ۔ ان دونوں کاحال یہ ہے کہ

۔ خم کاخم پیتے ہیں اوررہتے ہیں لیکن ہوشیار ۔

اللہ کاشکرہے کہ ماہ صیام کی برکت سے ماہ صیام میں ہی حضرت مولانا قمرالزمان صاحب دامت برکاتہم کی طبیعت اچھی ہوگئ ۔اب حضرت مولانا عماراحمد صاحب سخت علیل ہیں احباب سے دعاؤں کی خاص درخواست ہے۔اس لئے کہ ہم دورقحط الرجال میں ہیں جہاں دین کے ہرشعبوں کی پامالی ہورہی ہے ۔ تزکیئہ نفس کا ایک شعبئہ تصوف ابھی تک بچا ہواتھا افسوس کہ اب لوگوں نے اس کوبھی لونڈوں کاکھیل بنالیا ہے ۔ ایسی صورت میں یہ قدیم روایات کے حامل اکابرامت مرحومہ کیلئے مثل نعمت غیرمترقبہ کے ہیں اس لئے پھرعرض کرتاہوں کہ یہ وقت دعاہے ۔

10 محرم الحرام 1440 ھ

21 ستمبر 2018

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker