جہان بصیرتنوائے خلق

میں ایک ساتھ مسلمان بھی ہوں اور ایک ساتھ ہندوستانی بھی!

مولاناعمرفاروق قاسمی
کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ میں پہلے مسلمان ہوں بعد میں ہندوستانی، یا پہلے ہندوستانی بعد میں مسلمان؟
جواب یہ ہے کہ میں غیر اختیاری طور پر اتنا ہی پہلے مسلمان ہوں جتنا پہلے ہندوستانی، اور اختیاری طور پر بھی اتنا ہی بعد میں مسلمان ہوں جتنا بعد میں ہندوستانی یعنی میں دونوں اعتبار سے ایک ساتھ مسلمان ہوں اور ایک ساتھ ہندوستانی۔
کیونکہ میں غیر اختیاری طور پر ہندوستان میں پیدا ہوا اس لئے غیر اختیاری طور پر ہندوستانی ہوں، اسی طرح میں غیر اختیاری طور پر اسلامی فطرت پر پیدا ہوا اسی لیے میں پیدائشی یعنی غیر اختیاری مسلمان بھی ہوں، اور چونکہ بلوغت کے بعد یکسانیت کے ساتھ بحیثیت ملک ہندوستانی شہریت اور بحیثیت مذہب اسلام کو اختیار کیا ہے اس لئے اختیاری طور پر میں اتنا ہی ہندوستانی ہوں جتنا کہ میں مسلمان ہوں، میرے ہندوستانی اور مسلمان ہونے میں ابھی تک کوئی ٹکراؤ نہیں ہے، البتہ کبھی کبھی کچھ لوگ میری مسلمانیت کو ہندوستانیت سے ٹکرانے کی کوشش کرتے ہیں اور بھیم راؤ امبیڈکر کی سربراہی میں بنائے ہوئے آئین ہند کو چھیڑ چھاڑ کرکے میری مسلمانیت یا میری ہندوستانیت کو ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں، ایسے لوگوں سے میرا جواب یہ کہ میں یکساں طور پر ہندوستانی بھی ہوں اور مسلمان بھی اس وقت تک جب تک امبیڈکر کا آئین زندہ ہے،اور ہمارےمذہب پر عمل کرنے کی آزادی باقی ہے. جس طرح قرآن میں چھیڑ چھاڑپر یقین رکھنے سے میری مسلمانیت ختم ہوجاتی ہے اسی طرح آئین ہند کے بنیادی حقوق میں چھیڑ چھاڑ کو تسلیم کرلینے سے میری ہندوستانیت ختم ہوجاتی ہے، قران میں چھیڑ چھاڑ کرنے والے کو میں خدا کا غدار مانتا ہوں اور امبیڈکر کے آئین کو بدلنے والے کو دیش کا غدار ؛ میں یہ کوشش کروں گا خون کے آخری قطرے تک دونوں کو تصادم سے محفوظ رکھوں، اور اسی زبان سے میں دوستوں کے درمیان نماز کی دعوت کے لیے اللہ اکبر کا نعرہ لگاؤں جس زبان سے میں دشمنوں کے درمیان دشمنوں کا سینہ چیڑنے کے لیے ہندوستان زندہ باد کہوں۔
(بصیرت فیچرس)

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker