ڈاکٹر ظہیر قاضی انجمن اسلام کے عہدہ صدارت پر برقرار

ڈاکٹر ظہیر قاضی انجمن اسلام کے عہدہ صدارت پر برقرار

ملت اسلامیہ میں خوشی کا سماں، ہرچہار جانب سے مبارکبادی کا سلسلہ جاری
ملت اسلامیہ سے نصرت کا حق تعالی شانہ کاوعدہ ہے الحمداللہ ایک بارپھرنصرت الہی ملت اسلامیہ کے شامل حال رہی اس لئے کہ ادھرچند مہینوں سے جس طرح انجمن اسلام اوراس کے عالی وقار صدر جناب ڈاکٹرظہیرقاضی صاحب اوران کی پوری ٹیم کو ہدف ملامت بنانے کاسلسلہ فرضی ناموں سےشروع ہواتھا اس نے ملت کے مخلصین میں سخت اضطراب برپاکردیاتھا ۔ مال اورسیاسی اثرورسوخ کی بنیادپر اورعلاقائ عصبیتوں کی بنیادپرانجمن اسلام کی رکنیت سازی کامطالبہ بھی شروع کیاگیاتھا ۔ حدتویہ ہے کہ ذاتیات کوبھی مجروح کیاگیا اورکام کرنے والوں پرفرضی اورخودساختہ معائب کوبھی منسوب کیاگیا مگر ۔ وہ شمع کیابجھے جسے روشن خداکرے ۔
آفریں ہو ڈاکٹرظہیرقاضی اوران کی مخلص ٹیم پر کہ ان لوگوں نے قسم قسم کی دل آزاریوں کوتوقبول کرلیا مگرانجمن پر کسی طرح کا آنچ تک آنے نہیں دیا اس کے تعلیمی نظام کو ہرطرح کے بادصرصر سے پوری طرح محفوظ رکھا ۔ جس کانتیجہ یہ ہوا کہ اللہ پاک نے ان کے زریں خدمات کےسلسلہ کوپسندفرماتے ہوئے آئندہ بھی اس سلسلہ کودراز کرنے کا اورحسب سابق جاری رکھنے کافیصلہ فرماکر ملت اسلامیہ کے عظیم تعلیمی اثاثے کو ضائع ہونے سے بچالیا ۔
ہم اس پرمسرت انتخاب صدارت پر ڈاکٹرظہیرقاضی صاحب اوران کی مخلص اورفعال ودردمند ٹیم کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے یہ شعر ان کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے ان کے عزم وحوصلہ کو تازگی بخشناچاہتے ہیں
تندئ بادمخالف سے نہ گھبرا اے عقاب ۔
یہ توآتی ہے تجھے اونچااڑانے کیلئے ۔
محمدشاہد الناصری الحنفی
بانی وصدر ادارہ دعوتہ السنہ ویلفرٹرسٹ مہاراشٹرا ۔ ومدیرماہنامہ مکہ میگزین ممبئ