ہندوستان

پربھنی میں منعقدہ ایک روزہ سیمینار و مشاعرہ میں کتابوں کی نمائش’’آپ کے گھر پر‘‘ کامیاب تجربہ

پربھنی: 3/اکتوبر(بصیرت نیوزسروس)
پربھنی میں منعقدہ ایک روزہ سیمینار و مشاعرہ کی مناسبت سے باذوق قارئین کے لیے کتابوں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا. واضح رہے کہ پربھنی کے شالیمار ہال میں ادارہ ادب اسلامی ہند،اورنگ آباد کی جانب سے ایک روزہ علاقائی ادبی کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا. اس کانفرنس کے کنوینر ڈاکٹر عبدالعظیم کے اصرار پر مہاراشٹر کے مشہور اشاعتی ادارے مرزاورلڈبک ہاؤس اورنگ آباد کو کانفرنس میں کتابوں کی نمائش کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا. بک ہاؤس کے ڈائریکٹر اور ریاست میں اردو زبان و ادب کے تحفظ و بقا کے لیے سرگرم مرزاعبدالقیوم ندوی نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ اس کانفرنس میں پربھنی کے باذوق حضرات نے بڑی تعداد میں کتابیں خریدیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج بین الاقوامی تجارتی ادارے اپنی مصنوعات کو گھر گھر پہنچا رہے ہیں، free home service دے رہیے ہیں، شہر کے بازاروں، چوراہوں، میلوں میں اپنے اسٹال لگا رہے ہیں. ہمیں بھی انہی کے طرز پر عوام میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کے لیے اسی طرح کی کوششیں کرنی ہوگی. فاران ایجوکیشن سوسائٹی کے ذمہ دار فیروز سر نے اپنے ادارے کے لیے 5000 ہزار روپے کی کتابیں خریدی اسی طرح مشہور سماجی شخصیت ڈاکٹر انور علی شاہ نے بھی اپنے دار المطالعہ کے لیے 7000 روپے کی کتابیں خریدی اسی طرح کثیر تعداد میں طلباء نے بھی کتابیں خرید کر اپنی مادری زبان اور کتابوں سے محبت کا ثبوت دیا۔
اردو زبان و ادب کے فروغ کیلئے سرگرم مرزاعبدالقیوم ندوی نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ طلباء میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کے لیے ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اورنگ آباد کی جانب سے کئی پروگرام چلائے جاتے ہیں،ملک کی مشہور شخصیات کے یوم پیدائش و وفات پر مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس طلباء کو ان کی زندگی پر شائع کتابوں کو مفت میں تقسیم کیا جاتا ہے. گزشتہ دنوں انہوں نے ایک نیا و انوکھا طریقہ اختیار کیا جس کا نام تھا ” چلو لائبریری کی سیر کو” اس کے تحت اسکولوں کے طلباء کو شہر کی بڑی بڑی لائبریریوں میں لے جایا جاتا ہے، جہاں طلباء دو تین گھنٹے گزارتے ہیں اور کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں۔ یہ ہمارا تجربہ بڑا کامیاب رہا ہے. اگر اس طرح کی کوششیں ملک کے مختلف شہروں میں کی جائے تو اس کے بہترین نتائج برآمد ہوں گے۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker