قطرکی سرزمین پرانتہائی عقیدت ومحبت سے منایاگیاسرسیدڈے

قطرکی سرزمین پرانتہائی عقیدت ومحبت سے منایاگیاسرسیدڈے

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن قطرنے محسن قوم وملت کوپیش کیاخراج عقیدت
دوحہ ،قطر:4؍نومبر(بصیرت نیوزسروس)
علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی ایلومنائ ایسو سی ایشن قطر کے مجلس عاملہ کے رکن جناب محمد مشیر عالم نے دوحہ سے یہ خبر دی ہے کہ علیگڈھ مسلم یونیورسیٹی ایلومنائ ایسو سی ایشن قطر کی جانب سے مورخہ ۲۶ اکتوبر کو دوحہ کے ہوٹل اوریکس روتانا میں یوم سر سید کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں قطر کی تمام علیگ برادری نے شرکت فرمائ اور اپنے اپنے انداز میں محسن قوم سر سید احمد خان ۲۰۱ ویں یوم پیدائش پہ خراج عقیدت پیش کیا۔
غور طلب ہے کہ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت علیگڈھ مسلم یونیورسیٹ سے خود موجودہ شیخ الجامعہ عالی وقار جناب پروفیسر ڈاکٹر طارق منصور صاحب نے شرکت فرمائ۔ دوسرے مہمان خصوصی کی حیثیت سے دولت قطر کی جانب سے عالی وقار جناب محمر بن احمد بن تاور الکاوری وائس چئیر مین قطر چمبر نے شرکت فرمائ۔ وہیں قطر کے اندر واقع ہندوستانی سفارت خانے کے سکریٹری محمد علیم صاحب، السلیمان جویلری اور واچ سے جناب عظیم عباس، قطر یونیورسیٹی کی جانب سے محترمہ صوفیہ بخاری نے مہمان اعجازی کی حیثیت سے شرکت فرمائ۔
یہ بات بالکل واضح ہے کہ جس طرح سے علیگڈھ مسلم یونیورسیٹی کے ابنائے قدیم اپنی مادر علمی سے والہانہ محبت اور خلوص رکھتے ہیں دنیا کی تاریخ میں یہ اعزاز کسی اور ادارے کو اس طرح حاصل نہیں ہو پایا۔ ہر ایک طالب علم جس کا تعلق علیگڈھ سے رہا ہو وہ جذباتی طور سے تا دم حیات اپنے کیمپس کی محبت دل میں لئیے پھرتے ہیں۔
دنیا کے مختلف حصوں میں میں علیگڈھ سے تعلیم یافتہ طلبہ اور طالبات نے اپنی الگ شناخت اور پہچان بنا رکھی ہے۔ اور بیشتر حصوں میں اپنا ایلومنائ ایسو سی ایشن بنا رکھا ہے جس نے سر سید کے تعلیمی مشن اور علیگڈھ تحریک کو زندہ رکھا ہے اور اپنے ادراے کی طرقی اور تحفظ میں نمایا کارنامہ انجام دےبرہے ہیں۔
علیگڈھ مسلم یونیورسیٹی ایلومنائ ایسو سی ایشن قطرچیپٹر کو دنیاں کے تمامی علیگڈھ اولڈ بوائز ایسو سی ایشن کے درمیان امتازی پوزیشن حاصل ہے ۔قطر ایسو سی ایشن کو علیگڈھ مسلم یونیورسیٹی کےتمامی اعلیٰ اہلکار اور خود شیخ الجامعہ سے خاص پہچان حاصل ہے۔
دوسرے خصوصی مہمانان کی فہرست میں قطر کی چنندہ نامور شخصیت شامل تھیں جن جناب ستیندر پاٹھک قطر ٹریبیون سے، قطر اردو ریڈیو سے جناب عبید طاہر، اسٹریٹ ویزن سے جناب پنکج شرما، بینچ مارک سے جناب ممتاز حسین، جناب نیلانگشو ڈے پریسیڈینٹ آئ ایس سی، جناب بہاءالدین خان وی پپی ایچ اس بی سی، جناب سبرامنی آئ سی سی، جناب نجم الحسن صدر جامعہ ملیہ ایلومنائ ایسو سی ایشن، جناب ندیم اسرا الجزیزا سے، بزم صدف سے جناب اشفاق احمد، بزم اردو سے عالی جناب شہاب الدین صاحب، مضامین سے جناب خالد صیف الللہ انصاری، قیو ایف ایم سے جناب سلیم پیٹھان، اور جناب وسیم الدین ، قطر یونیورسیٹی سے پروفیسر جاوید زیدی، جناب محمد ناصر فیکلٹی اے ایم یو، قطر اسٹیل سے جناب اشفاق دیشمکھ، الجزیرا سے جناب رویس، ڈبلو ٹی سی سے جناب دھرج چاؤلا، ٹوٹل انوائرونمینٹ سے جناب سوریش بابو، قطر یونیورسیٹی پروفیسر عنبر حق، پریسیڈینٹ کے ایم سی اے جناب ابریز خان، کے او سی کویت سے جناب اسلم پرویز، اور قطر کے بہت سارے معزز مہمان اسپیشل گیسٹ کی حیثیت سے موجود تھے اس محفل میں۔
۳۵۰ سے زیادہ کی تعداد میں ابنائے قدیم نے اس پروگرام میں ٓشرکت فرماکر اس محفل کی زینت بڑھائ۔ ایسو سی ایشن کے وائس پریسیڈینٹ جناب سرور مرزا نے بہت خوبصورت اور علیگڈھ کی روایتی انداز میں محفل کی نظامت فرمائ اور تمام مہمان کا دل کی عمیق گہرائ سے خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر ایسو سی ایشن کے تمام آفس بئیرر نے نے بہت ذوق شوق سے محفل کے تمام انتظامات کی ذمہ داری نبھائ۔ جناب محمد مشیر عالم نے تمام ممبر کے رجسٹریشن کی ذمہ داری نبھائ۔ وہیں شاہد یار خان، علی عمران، ضیاءالدین احمد، قمر عالم، محمد فرمان خان، جاوید سلطان، ابو رضوان، محمد احمد، شاہد پرویز،عبدالکریم، فیروز خان، عادل احمد، اور ظفر احمد خصوصی طور پہ شامل ہوئے۔
محفل کا باضابطہ آغاز عزیزم مصطفٰے عمران کے تلاوت قران سے ہوا۔ اور جناب جاوید سلطان نے ہال کے حفاظتی انتظامات کی جانکاری تمام سامعین کو دی۔
علیگڈھ مسلم یونیورسیٹی ایلومنائ ایسو سی ایشن کے صدر جناب انجنئیر جاوید احمد صاحب نے تمام مہمانان کا خیر مقدم کیا اور انکی تشریف آوری پہ اظہار تشکر کا اظہار کیا۔ صدر موصوف نے محسن قوم سر سید احمد خان کی حیات زندگی پہ روشنی ڈالی اور قوم کے لئیے ان کے خدمات کا تفصیل میں تذکرہ کیا۔ انہوں نے تمام ایلومنائ ایسوسی ایشن کے لئیے ایک لوگو رکھنے کی تجویز پیش کی۔ اور شیخ الجامعہ کو تمام ایلومنائ ایسو سی ایشن کا پیٹرون ہونے کی درخواست پیش کی جسے بعد میں شیخ الجامعہ نے اپنی منظوری بھی دے دی اور انہوں نے علیگڈھ مسلم یونیورسیٹی ایلومنائ ایسو سی ایشن قطر کے باضابطہ آفیشیل پیٹرون ہونے کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔ صدر صاحب نے علیگڈھ یونیورسیٹی کے انجنئیرنگ کالج اور قطر پٹرولیم کے باہم ایک مجموعی ریسرچ اور ٹریننگ معاہدے کی بھی تجویز پیش کی۔ صدر موصوف نے قطر کے اندر علیگڈھ مسلم یونیورسیٹی کی ایک شاخ کھولنے کی بھی اپنی رائے پیش کی اور اس سے یونیورسیٹی کو ہونے والے فائیدے سے بھی روشناش کروایا۔ صدر موصوف جناب جاوید احمد نے یونیورسیٹی کے خیر خواہ ہندوستانی سفیر جناب پی کمارن ، جناب نسیم احمد سابق شیخ الجامعہ، ایسو سی ایشن کے پیٹرون محترمہ مسز بخاری، جناب حسن چغلے، جناب اطہر مرزا، جناب قاضی فیض الدین احمد اور تمامی وہ لوگ جو چاہ کر بھی شامل نہیں ہو سکے سبھی کا شکرئیہ ادا کیا۔
مہمان خصوصی شیخ الجامعہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی جناب پروفیسر طارق منصور صاحب نے اپنے خطاب میں یونیورسٹی کے تمام ترقیاتی اقدام کا تذکرہ کیا۔ اور یونیورسیٹی کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ خصوصی طور پہ انہوں نے یونیورسیٹی کے ایلیومنائ کا تذکرہ کیا اور کہا کہ یونیورسیٹی کی تعمیری کاموں میں ایلیمنائ کا ایک اہم رول رہا ہے۔ انہوں نے تمامی ایلومنائ کا شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ یونیورسیٹی کی تاریخ میں ایلومنائ کا جذباتی محبت ناقابل فراموش ہے۔ انہوں قطر ایلمنائ کا ذاتی طور پہ تشکر کا اظہار کیا۔ اور انہوں نے خاص قطر ایلومنائ کے لئے ایک ترانہ کا ویڈیو بھی سامعین کے درمیان پیش کیا جسمیں یونیورسیٹی کے مختلف ترقیاتی کاموں کو ویڈیو کے ذریعہ دکھایا گیا۔ اور انہوں نے قطر ایلومنائ کے ساتھ بہت سی قراردادبھی منظور کئیے جس میں قطر ایلومنائ آئندہ یونیورسیٹی کی ترقی اور تحفظ میں اپنی مسلسل خدمات انجام دیتا رہیگا۔
دوسرے مہمان خصوصی عزت ماب جناب محمد بن احمد تاور فرسٹ وائس چئیر مین قطر نے بھی سامعین سے خطاب کیا اور سر سید احمد خان اور علیگڈھ مسلم یونیورسیٹی کے بارے میں اپنا اظہار خیال پیش کیا۔ اور صدر موصوف او تمامی علیگ برادری کا شکرئیہ ادا کیا ۔
مہمان اعزازی ڈاکٹر محمد علیم، جناب عظیم عباس، محترمہ مسز صوفیہ بخاری نے بھی اپنے اپنے اظہار خیال سے سر سید احمد خان کو خراج عقیدت پیش کیا اور انکے تعلیمی اور تعمیری خدمات کا تذکرہ کیا۔ اور تجویز پیش کی کہ ایک سر سید قوم کی فلاح بہبودی کے لئیے ناکافی ہے۔ ہمیں سر سید کی تحریک کو زندہ رکھنا ہے اور علیگڈھ یونیورسیٹی کے جیسے سینکڑوں یونیورسیٹی کا قیام کر کے سر سید کے خوابوں کی تعبیر کرنی ہے۔
جوائنٹ سکریٹری محترمہ ڈاکٹر آشنا نصرت صاحبہ اور مسز حنا سرور نے بہت خوبصورت انداز میں علیگڈھ کی تاریخ اور تہذیب سے سامعین کو رو برو کروایا اور سرسید کی تحریک سے جڑی واقعات کا بیان تمام تاریخی حوالوں کے ذریعہ پیش کیا۔
اڈوائزر علی عمران صاحب نے علیگڈھ کی یادیں عنوان سے ایک خوبصرت نظم پڑھی جسے بہت پسند کیا گیا۔
ایوائزر قطر ایلومنائ ڈاکٹر سید جعفری نے علیگڈھ اور قطر کی تاریخ کے حوالے سےایک کوئز کامپیٹیشن کا انعقاد کیا جسے لوگوں نے بہت دلچسپی کے ساتھ پسند کیا اور حصہ لیا۔
جنرل سکریٹری جناب ضیاءالحق صاحب نے تمامی اسپونسر اور مہمان کا دل کی عمیق گہرائیوں سے اظہار تشکر پیش کیا۔
بچوں نے نے بہت خوبصورت انداز میں کئی پروگرام پیش کئیے جس میں خاص طور سے قطر میں ہونے والے آئندہ فیفا ورلڈ کپ کے متعلق اپنے سپورٹ کا اظہار کارڈ اور فینسی ڈریس کے ذریعہ کیا۔
پروگرام کے اخیر میں علیگڈھ کے روایتی انداز شیروانی میں ملبوس علیگ ترانہ ٹیم نے قطر اور ہندوستانی قومی ترانے کو بہت ادب اور تعظیم کے ساتھ پیش کیا۔ اور پروگرام کے اختتام میں علیگڈھ ترانہ کا منظر سب سے حسین اور جذباتی رہا تمام علیگ برادری کے لئیے۔ تمام سامعین نے روایتی سر سید ڈنر کے انواع واقسام اور لذیذ کھانے سے لطف اٹھایا ۔