ہندوستان

جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کے زیر اہتمام دیہات کے ائمہ و معلمین کی تنخواہوں کی تقسیم

کریم نگر: 4/نومبر(بصیرت نیوز سروس)

حافظ وسیم الدین کی اطلاع کے بموجب اتوار کے روز جمعیتہ الحفاظ کریم نگر کی جانب معلمین حضرات کا ایک مشاورتی اجلاس مدرسہ افضل العلوم کریم نگر میں منعقد کیا گیا،

اس مشاورتی اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب احمد بن سلیمان الجعیدی و حافظ عطاءاللہ خان استاذ مدرس کیر ہائی اسکول نے شرکت کی.

جمعیتہ الحفاظ کی جانب سے ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی کریم نگر اطراف دیہاتوں کی مساجد میں خدمت انجام دینے والے تقریباً 60 ائمہ و معلمین میں تنخواہیں تقسیم کی گئی، اور حافظ سید رضوان فلاحی کی عمرہ سے واپسی پر شال پوشی بھی کی گئی، اس موقع پر صدر جمعیتہ الحفاظ حافظ احمد منقبت شاہ خان و دیگر ذمہ داران تنظیم ھذا نے ائمہ و معلمین حضرات سے دیہاتوں کے حالات و مکاتب میں دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی تعلیم و تربیت کے متعلق واقفیت حاصل کی، جمعیتہ الحفاظ کے ذمہ داران نے معلمین کی ہمت افزائی فرماتے ہوئے مزید مستعدی کے ساتھ خدمت انجام دینے کی درخواست کی، ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے ائمہ و معلمین حضرات نے خواتین کے اجتماعات منعقد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا، حافظ سید رضوان کی دعاء پر اس اجلاس کا اختتام ہوا، واضح رہے کہ اس تنظیم کو حضرت مولانا  عبیدالرحمن اطہر ندوی حیدرآباد کی سرپرستی حاصل ہے۔ اس تنظیم کے ذریعہ سال بھر مختلف رفاہی فلاحی خدمات انجام دئے جاتے ہیں، جیسے رمضان میں راشن کی تقسیم، غیر آباد مساجد کو آباد کرنا دیہاتوں کا دورہ اور وہاں پر نونہالان امت کی دینی تعلیم کیلئے مکاتب کا قیام ملی سماجی و دیگر خدمات انجام دیجاتی ہیں، اس موقع پر صدر جمعیتہ الحفاظ حافظ منقبت شاہ، نائب صدور تنظیم حافظ محمد ضیاءاللہ خان و حافظ معظم حسین اور اسی طرح  محترم حافظ وسیم الدین معتمد، نائب معتمد حافظ سید رضوان فلاحی، حافظ محمد صادق علی اور دوسرے موجود تھے.

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker