ہندوستان

پیام انسانیت ٹرسٹ کے سکریٹری مولانا مظفر رحمانی کے ماموں کا انتقال

علاقے میں غم کی لہر، موقر شخصیات کا اظہار تعزیت
دربھنگہ۔ ۶؍نومبر: (رفیع ساگر) پیام انسانیت ٹرسٹ بہار کے جنرل سکریٹری اور بصیرت میڈیا گروپ کے ایڈیٹر الحاج مولانا مظفر احسن رحمانی کے ماموں بھاگلپور ضلع کے بائسی گاوں باشندہ حاجی عبد الرشید کے انتقال کی خبر نے پورے علمی وصحافتی حلقے کو سوگورا کر دیا ہے۔مرحوم نہایت خلیق ملنسار ،نیک سیرت ،متقی وپرہیز گار علم وعمل کا پیکر اور عوامی مفادات سے جڑے رہنے والے ایسے انسان تھے جن کا احترام ہر طبقے میں یکساں ہوتا تھا ان سب کے علاوہ وہ اپنے حلقے میں تبلیغی جماعت کے امیر اور قابل قدر سماجی خدمت گار کی حیثیت سے بھی متعارف تھے۔ ان کا امتیاز یہ بھی تھا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی رضائے الہی کے لئے عوامی خدمت میں گزاردی اور یہی نہیں بلکہ زندگی کے ہر موڑ پر انہوں نے غریبوں کے ساتھ وفاداری اور عوام الناس کی دینی واخلاقی تربیت کا فرض نبھایا یہی وجہ ہے کہ ان کے چلے جانے کے غم نے نہ صرف پورے علاقے کو ہی سوگوار کر دیا ہے بلکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کی وفات سے سماج میں جو خلا پیدا ہو گیا ہے اس کا پر ہونا بظاہر ناممکن ہے۔مرحوم کے ایک صاحب زادے عادل حسین پٹنہ ہائی کورٹ میں وکیل ہیں۔ منگل کو بعد نماز ظہر ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں میں ادا کی گئی جس میں رشتہ داروں کے علاوہ علاقہ کی موقر شخصیات نے شرکت کی۔ موصوف کے انتقال پر پیام انسانیت کے صدر اور اسلامک مشن اسکول جالے کے ڈائریکٹر مولانا ارشد فیضی قاسمی انجینئر عاصم رشید ،ماسٹر فیاض احمد،مولانا صفات احمد جالے،مولانا اسلم سبیلی اور مفتی عامر مظہری سمیت متعد اصحاب علم وفضل نے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ خاص طور سے عادل وکیل اور مولانا مظفر احسن رحمانی سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker