اب فیض آباد کا نام ایودھیا ہوگا!

اب فیض آباد کا نام ایودھیا ہوگا!

یوگی آدتیہ ناتھ کا نیا فرمان

دیپ اتسو کے موقع پر رام کے نام پر زور دار سیاست، راجہ دشرتھ کے نام پر اسپتال او ررام کے نام پر ائیرپورٹ کی تعمیر کا اعلان

فیض آباد :6 ؍ نومبر(بی این ایس)

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا ہے کہ فیض آباد کا نام آج سے ایودھیا ہوگا ۔ انہوں نے دیوالی سے قبل منعقدہ پروگرام ’دیپ اتسو‘ میں شرکت کرتے ہوئے مذکورہ اعلان کیا ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’ایودھیا ہماری آن بان اور شان کی علامت ہے‘۔ انہوں نے کہاکہ ’ایودھیا سے کوئی ناانصافی نہیں کرسکتا یہ پوتر شہر رام کےنام سے جانا جاتا ہے‘۔ خیال رہے کہ ابھی کچھ دنوں قبل ہی یوگی حکومت نے اترپردیش کے مشہور شہر الہ آباد کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج کردیا تھا ۔ علاوہ ازیں اب آگرہ اور لکھنو کے نام تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ شروع ہوگیا ہے۔پچھلے سال کی طرح اس بار پھر ایودھیا میں دیوالی منائی جا رہی ہے۔ ایودھیا آج 3 لاکھ دیوں سے جگمگائے گی ، دیش میں رام مندر کی تعمیر کو لیکر چھڑی بحث کے بیچ منگل کو رام نگری ایودھیا دیپوں سے سجائی گئی۔ اتر پردیش کےوزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں آج ایودھیا میں دیپ اتسو منایا گیا۔ اس پروگرام میں جنوبی کوریا کی خاتون اول کم جنگ سوک بھی شریک ہوئیں ۔منگل کی دوپہر کو ایودھیا میں رامائن کے کرداروں کے ساتھ سڑکوں پر جھانکی نکالی گئی۔ پورے راستے لوگوں نے سواگت کیا۔ اس دوران ہزاروں کی بھیڑ سڑکوں پر اتری ۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی ایودھیا پہنچے۔یوگی اور کم جنگ سوک کے پہنچنے کے بعدکلچرل پروگرام پیش کیا گیا۔ اس دوران یوگی نے کہا که کم جنگ سوک کے آنے سے مجھے بیحد خوشی ملی ہے۔ یوگی نے کہا که ایودھیا میں آج ہم سب کے لئے بڑا مہوتسو ہے۔ ایودھیا کو ہم نئی اونچائیوں پر لے جائینگے۔اتر پردیش کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا که ہم نئے عزم اور نئےجوش وخروش کے ساتھ ایودھیا آئے ہیں ہم اپنے ماضی کو جوڑ نے کے لئے یہاں آئے ہیں ماضی سے کٹا ہوا شخص ترشنکو کی طرح ہوتا ہے آج سے اس جن پد (فیض آباد) کو ایودھیا کے نام سے جانا جائیگا، ایودھیا ہماری آن بان شان کی علامت ہے،ایودھیا کی پہچان شری رام سے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’ پی ایم نے کچھ دنوں پہلے ہی ایودھیا اور جنک پور کے سمبندھوں کو انکے بیچ بس چلاکر نئی اونچائیاں دیں۔ پی ایم نے چار سالوں کےاقتدار میں رام راجیہ کی اودھارنا کو ثابت کیا ہے۔ انہوں نے غریبوں کے لئے کئی اسکیمیں چلائی ہیں۔یوگی نے کہا که ایودھیا کے ساتھ دنیا کی کوئی طاقت ناانصافی نہیں کر سکتی ہے، لیکن جوکام ہوئے ہیں انکے بارے میں ہمیں سوچنا چاہئیے ، پہلے کوئی سی ایم ایودھیا نہیں آتا تھا، میں چھہ سے زیادہ بار ایودھیا آیا ہوں، ہم نے سڑکیں چوڑی کروائیں، تاروں کو انڈرگراؤنڈ کروایا، گھاٹوں کو خوبصورت بنانے کاکام کیا، پی ایم نے رامائن سرکٹ قائم کیا۔ ہم ایودھیا سے جنکپور کو سیاحت کے لحاظ سے ترقی دینے جا رہے ہیں۔پی ایم نے مہان کام کیا ہے۔ نمامی گنگےپروجیکٹ میں سریو میں گرنے والے گندے نالوں کو بند کرنے کے لئے پیسہ منظور ہو چکا ہے۔ ہم ہری دوار کی طرح ایودھیا میں رام کی پیڑی بنانا چاہتے ہیں، ہم یہاں اور بھی کاریہ کرمنعقد کرینگے، ایودھیا ترقی کے لئے تڑپ رہی ہے۔ آج یہاںروشنی دیکھ کر آپ کو اچھا لگ رہا ہوگا۔ ایودھیا کوہمیشہاحترام کی نگاہ سے دیکھا جائیگا۔ ایودھیا میں نیا میڈکل کالج بنایا جا رہا ہے۔ اسکا نام راج رشی دشرتھ پر رکھا جائیگا۔ یہاں پر بن رہے ایئرپورٹ کا نام مریادہ پرشوتم شری رام کے نام پر رکھا جائیگا۔یوگی آدتیہ ناتھ نے لوگوں سے کہا که میںیقین دلانا چاہتا ہوں که ایودھیا اور دیش کی بھاوناؤں کے ساتھ ہم بھی جڑنا چاہتے ہیں، اسلئے ہم نے ان پروگراموں کا انعقادکیا ہے، آج یہاں پر کئی دیشوں کی رام لیلاؤں کا انعقاد ہوگا۔ دیپ اتسو کے بعد رام کی مختلف گاتھاؤں کو دیکھیںگے۔کم جنگ سوک نے یہاں آ کر دیپ اتسو کوانٹرنیشنل بنادیاہے۔ اسکے لئے میں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہمارے کوریا کے ساتھ 2000 سال پرانے رشتے آج پی ایم مودی کی وجہ سے نئی اونچائیوں پر پہنچ گئے ہیں۔اس موقعے پر کم جنگ سوک نے کہا که آج آپ لوگوں کے بیچ مجھے دیوالی کا تیوہار منا کر کافی خوشی ہو رہی ہے ، پی ایم مودی کا مجھےمدعوکرنے کے لئے شکریہ، یوپی کے سی ایم یوگی جی اور معززین کو دیپ اتسو کی شبھ کامنائیں، یہ اندھیرے پر روشنی کی جیت ہے، کوریا میں بھی موم بتی کرانتی ہوئی، جسکی ستائش مہاتما گاندھی نے بھی کی تھی، اندھیرا کتنا بھی ہو، ہم سب ملکر اسے دور کر سکتے ہیں، میں دعا کرتی ہوں که سبھی گھروں میں ماں لکشمی کا پرواس ہو، بھارت اور کوریا کی دوستی بنی رہے،یہ پرو پوری دنیا میں پرکاش پھیلانے والا ہے۔بہار کے راجیہ پال لال جی ٹنڈن نے منچ سے نیچے موجود لوگوں سے کہا که جو آپ لوگ چاہ رہے ہیں، امید ہے که اگلے سال تک آپ کو مل جائیگا۔ آپ یوپی کے یشسوی سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے لئے پرارتھنا کیجئے۔چھوٹی دیوالی کےموقع پر ایودھیا میں سریو ندی کے تٹ پر نہ صرف آج لاکھوں دیپک جلیں گے بلکہ لیزر لائٹ کی جھلک بھی دکھائی جائیگی۔ وہیں، عظیم الشان رام لیلا کا منچن بھی ہوگا۔پچھلے کچھ دنوں سے دیش بھر میں سنت سماج کی جانب سے،سیاسی جماعتوں اور رام بھکتوں کی طرف سے ایودھیا میں رام جنم بھومی پر مندر کی تعمیرکی مانگ بڑھی ہے، ایسے میں ایودھیا میں منائی جا رہی یہ بھویہ دیوالی سنتوں کومطمئن بھی کر سکتی ہے۔رام مندر کو لیکر وزیر اعلی کیا اعلان کرنے والے ہیں، اسے لیکرتجسس بنا ہوا ہے۔ قیاس لگائے جا رہے ہیں که رام مندر کے بارے میں کوئی اعلان ہوسکتا ہے۔ دوسری طرف ،کہا جا رہا ہے که یوگی کی یوجنا باہر آ چکی ہے۔ایودھیا میں سریو کے کنارے 151 میٹر اونچی بھگوان رام کی تانبے کی مورتی بنوانے کا اعلان یوگی کرنے والے ہیں۔ اتنا تو طے ہے که یوگی جو بھی اعلان کرینگے اس کی حمایت اور مخالفت ہونا طے ہے ۔کیونکہ سنتوں نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے که انہیں اونچا مجسمہ نہیں رام مندر چاہئیے۔