عادل آباد میں سینئر کانگریسی قائدین کی پریس کانفرنس ساجد خان کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

عادل آباد میں سینئر کانگریسی قائدین کی پریس کانفرنس ساجد خان کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

عادل آباد: 8/نومبر(بصیرت نیوز سروس)

تلنگانہ میں انتخابات کے پیش نظر مختلف پارٹی لیڈرس  سیاسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیرہے ہیں ۔ ضلع عادل آباد کے حرکیاتی شخصیت میناریٹی چیرمین ساجدخان کانگریس پارٹی سے  عرصہ دراز سے جڑے ہوئے ہیں۔ اور حلقہ اسمبلی عادل آباد سے ٹکٹ کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔ اس وقت ساجد خان ٹکٹ کے سلسلہ میں دہلی ہائی کمان پہنچے ہوئے ہیں اور مختلف کانگریس کے ذمہ داران سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔ ساجد خان کو عادل آباد سے ٹکٹ دینے کہ متعلق آج بروز جمعرات عادل آباد کے بجرنگ فنکشن حال میں ساجد خان کے حامیوں کی ایک کثیر تعداد و کانگریس سینئر قائدین  عبدالقیوم مونگیلا نرسمہ محمد صادق شیخ کلیم محمد شکیل شواجی کامبلے مادھوراؤ محمد منصور نے پریس کانفرنس منعقد کی اور اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس ذمہ داران راہول گاندھی اتم کمار ریڈی جانا ریڈی و دیگر سے درخواست و مطالبہ کیا کہ حلقہ اسمبلی عادل آباد سے ایک مرتبہ ساجد خان کو ٹکٹ دیاجائے عبدالقیوم نے کہا کہ 1968ء میں مسعود خورشید صاحب کو ٹکٹ دیا گیا تھا اسوقت سے ابتک کسی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ساجد خان کے حامیوں نے ہائی کمان سے اپیل کی ہے کہ ایک مرتبہ میناریٹی کوٹہ سے ساجد خان کو ٹکٹ دیں ساجد خان کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے مسلم و غیر مسلم کی کثیر تعداد آگے آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عادل آباد کے مسلم و غیر مسلم کانگریس ہائی کمان سے امید لگائے ہوئے ہیں کہ ساجد خان کو اس مرتبہ ضرور موقع دیا جائے گا۔ انہوں نے اس پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہائی کمان ساجد خان کو ٹکٹ دیتی ہے تو ہم انہیں کامیاب کرنے کیلئے ہرممکنہ اقدامات کریں گے۔ اس موقع پر کانگریس ذمہ داران عبدالقیوم منڈل میناریٹی چیرمین؛ محمد صادیق سابقہ کو آپشن ممبر؛ مونگیلا نرسمہ؛ مادھوراؤ کامبلے؛ وجیندر سنگھ؛ لکھ مندرسنگھ؛ شواجی کامبلے؛ سنتوش؛ محمد شکیل؛ شیخ کلیم؛ رسول خان؛ رفیق خان؛ شیخ فیروز ودیگر کانگریس اراکین موجود تھے۔