مسلم دنیا

کراچی میں چینی قونصل خانے کے قریب فائرنگ، حملہ آور کومارگرایا

کراچی :23؍نومبر(بی این ایس)
کراچی میں جمعہ کی صبح کلفٹن کے علاقے میں واقع چینی قونصل خانے کے قریب فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے ہونے والی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تینوں حملہ آور مارے گئے۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق فائرنگ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے اس وقت پیش آیا جب کچھ نامعلوم افراد نے قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش کی جنہیں روکنے پر انہوں نے فائرنگ شروع کردی ۔سیکورٹی گارڈ نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے تینوں حملہ آور مارے گئے۔
ڈی آئی جی جاوید عالم اووڈھ نے تصدیق کہ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور مارے گئے۔ تمام چینی حملہ محفوظ ہے ۔
جناح اسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق ایک زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال لایا گیا جس کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک ہلاک ہوگیا ہے۔واقعے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ۔کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور چینی قونصلیٹ کے کمپاؤنڈ میں داخل نہیں ہوسکے اور درمیان میں ہی وہاں موجود سیکورٹی عملے نے انہیں روک دیا۔ان کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تین تھی جو جوابی فائرنگ میں مارے گئے ۔
ادھر رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا ۔رینجرز اہلکار قونصلیٹ کے اندر جاکرکلیئرنس آپریشن شروع کرچکے ہیں تاکہ اسے کلیئر قرار دے دیا جائے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے چینی قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس اور رینجرز نے اس کوشش کو ناکام بنادیا۔ تینوں حملہ آور ہلاک کردیئے گئے جبکہ چین کا تمام عملہ محفوظ اور صورتحال کنٹرول میں ہے ۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker