ہندوستان

عبدالباری قاسمی کو نائب صدر جمہوریہ کے ہاتھوں اعزاز ملنے سے مدرسہ کے طلبہ اور والدین کو حوصلہ ملا ہے : قاری صہیب

نئی دہلی -(منصور عالم عرفانی)گزشتہ دنوں سمستی پور بہار سے تعلق رکھنے والے عبدالباری قاسمی کو نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کے ہاتھوں گولڈمیڈل اور غالب ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ،اس کے بعد پورے ملک کے مدارس اور خاص طور پر صوبۂ بہار میں خوشی کا ماحول ہے ،سبھی لوگ عبدالباری قاسمی اور ان کے والدین کو مبارکباد دے رہے ہیں ،عبدالباری قاسمی اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے بہار ریاستی یووا راجد کے صدر قاری صہیب نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے پوری امت کے لیے یہ سبق کی بات ہے خصوصی طور ان لوگوں کے لیے جو مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والوں کو گری نظر سے دیکھتے ہیں یاوہ والدین جو اپنے بچوں کو مدارس میں تعلیم دلانے میں جھجک محسوس کرتے ہیں ان کے لیے سبق ہے، اس بچے سے انہیں عبرت حاصل کرنا چاہیےـ میں عبدالباری قاسمی کے لیے دعا کرتا ہوں کہ اللہ انہیں دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ،قاری صہیب نے کہا کہ یہ تمام مدارس کے طلبہ اور مدارس سے جڑے لوگو ں کے لیے فخر عظیم ہے کہ آج مودی حکومت کو بھی جو مسلم مخالف سمجھی جاتی ہے انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے مجبور کیا کہ مجھے ایوارڈ دو ،یہ حکومت جو مسلم مخالف کے نام سے جانی جاتی ہے اس حکومت سے یہ ایوارڈ لینا سب کے لیے فخر کی بات ہے ،دہلی یونیورسٹی جہاں پڑھنا بھی فخر سمجھا جاتا ہے وہاں سے ایک مدرسہ سے نکلا ہوا طالب علم کا ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ کے ہاتھوں ایوارڈ لینا یہ خبر سنکر آج دل باغ باغ ہے ،میں چاہتا ہوں کہ دنیا کا بڑاسے بڑا ایوارڈ ان کے نام ہو، اور ان سے سیکھ اور سبق لے کر زیادہ سے زیادہ مدارس کے بچے اپنے حوصلے کو بڑھائیں ۔ قاری صہیب نے مزید کہا کہ مدرسے کے بچے مدرسے سے نکل کرکچھ بھی بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنی نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر دنیا میں نام روشن کرسکتے ہیں، بس گھر سے نکلنے کی ضرورت ہے میرا ماننا ہے کہ مدرسہ کے طلبہ اس ملک کے سچے وفادار ہیں وہ ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ۔اس کے علاوہ جامعہ ربانی منوروا شریف کے مہتمم مفی اختر امام عادل قاسمی ،مشہور عالم دین مفتی خالد نیموی قاسمی ،جامعہ ازہر چیروٹنہ کے بانی و مہتمم مولانا شاکر قاسمی،ڈاکٹر ابرار اجراوی ،احمد سجاد ساجد قاسمی، اصلاحی فاؤنڈیشن سہرسہ کے صدر نعیم صدیقی ،مفتی ظل الرحمن قاسمی ،مولانا احمد بن نذر،مشہور ادیب و نقاد حقانی القاسمی ،مشہور صحافی عارف اقبال،سلمان عبدالصمد ،حماد غزالی ،حفظ الرحمن قاسمی ،دہلی یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر احمد امتیاز ،ڈاکٹر شاہانہ مریم شان ،مولانا افروز اور تازہ ترین ریڈیو نیوز سروس کے ایڈیٹر منصور عالم عرفانی وغیرہ نے بھی عبدالباری قاسمی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا..

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker