مسلم دنیا

ایران : اصلاحات کی حامی خاتون صحافی کو 13 برس قید کی سزا

واشنگٹن :2؍دسمبر(بی این ایس)
ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے،آئی ایس این اے نے خبر دی ہے کہ انقلابی عدالت نے اصلاح کی حامی ایک خاتون صحافی کو سکیورٹی کے الزامات پر تقریباً 13 برس قید کی سزا سنائی ہے۔
ہفتے کو جاری ہونے والی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہنگامہ شہیدی اپنے خلاف 12 برس 9 ماہ قید کی سزا کےفیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتی ہیں۔ خبر میں مزید وضاحت نہیں کی گئی۔
تینتالیس برس کی شہیدی جون سے جیل میں ہیں، جس سے قبل وہ کچھ عرصے تک سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہ چکی ہیں۔
وہ دلیر صحافی ہیں، جو متعدد بار مختصر مدت کی جیل کاٹ چکی ہیں۔پہلی بار وہ اُس وقت جیل گئی تھیں جب 2009ء کے متنازع صدارتی انتخابات ہوئے، جس میں سخت گیر سابق صدر محمود احمدی نژاد نے دوبارہ انتخاب جیتا تھا۔اُس وقت سے سلامتی کی وجوہ کی بنا پر ایران میں کئی صحافیوں اور سرگرم کارکنوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker