ہندوستان

کانگریس نے الیکشن کمیشن سے امیت شاہ کے خلاف شکایت کی

نئی دہلی، 4 دسمبر (یو این آئی) کانگریس نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے تلنگانہ میں کانگریس کے انتخابی منشور کو غلط طریقے سے حوالے دیکر غلط بیانی کی ہے اور فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے لہذا ان کے خلاف نوٹس جاری کیا جانا چاہئے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل، کپل سبل، کمل ناتھ اور ویویک تنكھا نے منگل کو یہاں الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور انہیں میمورنڈم سونپا۔ پارٹی نے یہ بھی کہا کہ مدھ پردیش میں مختلف اضلاع سے الیکٹرانک ووٹنگ کی مشینوں سے متعلق شکایتیں موصول ہورہی ہیں۔ انہوں نے گڑبڑی کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کرنے اور انہیں گنتی سے دور رکھنے کا مطالبہ بھی کیا۔بعد میں، کانگریس کے رہنماؤں نے صحافیوں کو بتایا کہ بی جے پی کے صدر نے کانگریس کے انتخابی منشور کے بارے میں جو بیان دیا ہے وہ غلط ہے۔ بی جے پی کے صدر نے اس کے بارے میں جو بھی کہا ہے وہ بات پارٹی کے منشور میں نہیں ہے۔ بی جے پی کے صدر نے پارٹی کے انتخابی منشور کو غلط طریقے سے پیش کیا ہے اور ریاست کا ماحول بگاڑنے کی کوشش کی ہے لہذا نوٹس دے کر ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔ کانگریس کے لیڈروں نے پارٹی کے تلنگانہ کے ایگزیکٹو چیئرمین ریونت ریڈی کو رات کو تین بجے گرفتار کئے جانے کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہا کہ اس کا مقصد کانگریس کو نقصان پہنچانا ہے۔کمیشن کو اس کا نوٹس میں لے کر حکومت سے پوچھنا چاہئے کہ انہیں کس قصور کے لئے گرفتار کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker