ویڈیوز

قاضی مجاہدالاسلام قاسمیؒ کی ہمشیرہ کا انتقال

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ، ڈاکٹر مظفرالاسلام سمیت سرکردہ شخصیات کا اظہار تعزیت، دارالعلوم سبل الفلاح میں دعائے مغفرت
دربھنگہ۔ ۶؍دسمبر: قاضی مولانا مجاہد الاسلام قاسمی کی علاتی بہن کا بدھ کو ایک طویل علالت کے بعد راوڑکیلا (اڑیسہ ) میں انتقال ہوگیا ۔ انا اللہ وانا الیہ راجعون۔ وہ وہاں اپنی چھوٹی بیٹی کے یہاں بغرض علاج مقیم تھیں ،مرحومہ صوم وصلوت کی پابند ہونے کے ساتھ نہایت ہی خلیق اور غریب پرور تھیں چھوٹوں سے شفقت اور ہمسایوں کے ساتھ بے حد محبت سے پیش آتی تھی ۔پڑوس میں بسنے والی عورتوں کے علاوہ محلے کی خواتین میں اصلاحی کاموں کو اپنا فریضہ جانتی تھیں وہ ہمیشہ اپنوں اور پرایوں کے غم میں شریک رہتی وہ اپنے والد مولانا عبدالاحد رحمت اللہ علیہ اور اپنے بھائی حکیم مولانا زین العابدین اور قاضی مجاہدالاسلام قاسمی کے اہم اور زریں کارناموں کا ذکر کثرت سے کرتی تھیں اور ان کی تربیت کے اہم پہلوؤں پر تذکرہ کرکے خدمت خلق جیسے عنوانات کے ساتھ دیگر اخلاقی پہلوؤں پر آمادہ کرتیں ۔عمر کے آخری دنوں میں خواتین سے حسن اخلاق کی کثرت سے تذکرہ کرتی اور نماز کی پابندی کے ساتھ تسبیحات کو کثرت سے پڑھنے کی طرف متوجہ کیا کرتی تھیں ۔وہ اپنے بھتیجے فقیہ العصر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے کئے کاموں سے بہت متاثر تھیں اور جب وہ اپنے آبائی گاؤں جالے آتے تو خوب دعاؤں سے نوازتی تھیں ۔اپنے دوسرے بھتیجے ڈاکٹر مظفرالاسلام عارف کے علاج سے اطمینان کا اظہار کرتی تھیں ۔ ان کے انتقال سے خاندان میں غم کا لہر دوڑگیا۔ فقیہ العصر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا نے ان کی بچیوں اور داماد مولانا صفات احمد ،محمد رشاد جالوی، نورعالم نستوی کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر کی تلقین کیا ۔ ان کے دوسرے بھتیجے معروف معالج ڈاکٹر مظفرالاسلام عارف نے کہا کہ ہماری پھوپھی کے انتقال سے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا ۔ہمارے دادا مولانا عبدالاحد کی سب سے چھوٹی بیٹی تھیں جو ہم لوگوں کو عہد رفتہ کی کہانیاں اور خاندان کے باوقار عظمت کا ذکر اور مختلف پہلوؤں پر کئے گئے کارہائے نمایاں کا تذکرہ بہت اہتمام سے کرتی تھیں ۔انہوں نے ان کے انتقال پر افراد خاندان سے اظہار ہمدردی کے ساتھ کے تعزیت کئے ۔اس موقعہ پر سعید عالم (العالم ) سید کامران ، معروف صحافی الحاج مولانا مظفراحسن رحمانی ،مفتی عمرعابدین قاسمی مدنی ،مفتی ظفر عابدین ندوی ،الحاج مسیح الرب، انجینیر سیف الرب مجاہد ،مفتی سرفراز الرب ، پیام انسانیت کے صدر مولانا ارشد فیضی قاسمی ،ماسٹر فیاض بھاگلپوری ،انجینئر شہزاد تمنا، الحاج خواجہ محمد جابر ،الحاج مرزا نورعالم بیگ ،مفتی عامر مظہری، مولانا محمد اسلم سبیلی، مولانا محمد عباس قاسمی ،مولانا نقی الزماں سلفی ، مولانا عفان قاسمی ،مولانا امام الدین قاسمی، مولانا افضل قاسمی ، قاری مسرور احمد فیضی ،مفتی نصیرالدین قاسمی، ماسٹر امتیاز احمد، مرزا مصطفی بیگ ،سماجی کارکن عامر اقبال ،حافظ سفیان ،سماجی کارکن محمد صادق آرزو ، مولانا عرفان قاسمی ، حافظ قمر عالم ،تاجر گلریز خان ،عتیق احمد نستوی ، مولانا انوار احمد ،مفتی سلیم ناصری ،مولانا مرزا رضوان بیگ ، مولانا صغیر احمد قاسمی ، مولانا قطب الدین قاسمی، ماسٹر محمد نعمان ،محمد شکیل ڈیلر، وغیرہ نے ان کی موت پر افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے ، مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دارالعلوم سبیل الفلاح میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیااور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker