بامبے ہائی کورٹ سے وسیم رضوی کی متنازعہ فلم ’ ‘رام جنم بھومی‘ کی نمائش پر روک

بامبے ہائی کورٹ سے وسیم رضوی کی متنازعہ فلم ’ ‘رام جنم بھومی‘ کی نمائش پر روک

ممبئی۔ ۶؍دسمبر: (نمائندہ خصوصی) بامبے ہائی کورٹ نے وسیم رضوی کی متنازعہ فلم ‘رام جنم بھومی کی نمائش پر روک لگا دی ہے۔ ہائی کورٹ نے یو ٹیوب کو بھی وسیم رضوی کی متنازع فلم’ ‘رام جنم بھومی‘کے ٹریلر کی نمائش روک دینے کی ہدایت دی ہےاور ساتھ ہی حکم دیا ہے کہ اس معاملے میں سینسر بورڈ سے پاس کرائے نا فلم کو ریلیز نہیں کیاجاسکتا۔واضح رہے کہ جیسے ہی وسیم رضوی کی فلم کا ٹریلر منظر عام پر آیا تھا مسلم طبقہ کی طرف سے اس پر اعتراض ظاہر کیا گیا تھا اور فلم کے خلاف بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر دی گئی تھی۔غور طلب ہے کہ فلم رام جنم بھومی ایودھیا میں رام مندر او ربابری مسجد کو لے کر چل رہے تنازعے پر بنی ہے۔ اس کے ٹریلر میں دکھائے گئے کئی مناظر پر مخالفت کی گئی ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس فلم میں مشہور صحابی کاتب وحی خال المومنین حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر نعوذ باللہ لعنت بھیجی گئی ہے۔ اس فلم کو شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے بنائی ہے اور اس میں اس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم میں اسلامی شعائر کا مذاق اڑایا گیا ہے طلاق وحلالہ کی غلط شبیہ پیش کرکے قوم مسلم کے جذبات سے کھلواڑ کی گئی ہے۔ اس فلم کو جلد ریلیز کیے جانے کےلیے کوشش جاری تھی لیکن اب ممبئی ہائی کورٹ کے ذریعے دئیے گئے فیصلے کے بعد اس فلم کو ریلیز کرنا فی الحال ممکن نہیں ہے۔ فلم میں بابری مسجد گرائے جانے کے بعد ہوئی فائرنگ، اس میں کار سیوکوں کے مارے جانے وغیرہ کو بھی دکھایاگیا ہے۔