ہندوستان

شعبہ سنی دینیات اے ایم یو میں مولانا اسرارالحق قاسمی کی وفات پر تعزیتی اجلاس منعقد

علی گڑھ : 8 دسمبر (بی این ایس)

ائمہ مؤذنین و کارکنان نظامت سنی دینیات.اے ایم یو علی گڑھ کی جانب سے مورخہ ۸ دسمبر کو مولانا اسرارالحق قاسمی صاحب کی اچانک وفات پر ایک تعزیتی جلسہ نا‌ظم سنی دینیات پروفیسر توقیر عالم فلا‌حی صاحب ڈین فیکلٹی آف دینیات کی زیر صدارت منعقد ہوا قاری حفیظ الرِحمان صاحب نے تلاوت کلام اللہ فرمائی. عبید اقبال عاصم نے مولانا کے ساتھ بہت سی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوے بطور خاص مرحوم کے منکسرانہ اوصاف کو نمونہء اسلاف بتایا اور مولانا کے انتقال کو ملت کا عظیم خسارہ قرار دیا. مولانا بلال صاحب نے اس موقع پر افسوس کا اظہار کیا. محترم توقیر عالم صاحب نے مولانا کے اخلاص، سادگی اور مسلم یونیورسٹی سے انکے جذباتی لگاؤ بطور خاص کشن گنج سینٹر کے قیام میں مولانا کے مخلصانہ کردار پر روشنی ڈالی، اسکے بعد تمام شرکاء نے مولانا مرحوم کو ایصال ثواب کیا اور تعزیتی قرار داد پاس کی گئی، اس موقع پر تمام شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت کاملہ،جنت الفردوس میں اعلی مقام، پسماندگان کو صبر جمیل اور ملت اسلامیہ کو نعم البدل عطا فرمائے آمین.

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker