ہندوستان

عثمانیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے محتاج و نادار کے درمیان کمبل تقسیم

پٹنہ: 11 دسمبر (بی این ایس)

عثمانیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سے ٹرسٹ کے چیرمین جناب مولانا محمد ناظم صاحب ناظم جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ وجنرل سکریٹری جمعیت علمائے بہارکے ہاتھوں باشندگان مجیب پور فتوحہ پٹنہ کے غریب ونادار مرد و عورت کے درمیان کمبل تقسیم کیا گیا واضح ہوکہ مجیب پور پٹنہ ضلع کے حلقہ فتوحہ میں ایک ایسا محلہ ہے جہاں تقریبا بیس پچیس گھر مسلمان غربت و افلاس میں زندگی بسر کرتے ہیں بھٹوں اور کھیتوں میں کام کرکے گزر اوقات کرتے ہیں چند سال پہلے ویران مسجد کو شہید کرکے حضرت مولا محمد قاسم صاحب بانی جامعہ مدنیہ سبلپور پٹنہ وصدر جمعیت علمائے بہار نے ازسر نو مسجد کی جدید تعمیر فرمائ الحمدللہ حضرت مولانا کی محنت اور جدوجہد سےمسجد پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہے اور پنج وقتہ جمعہ تراویح اور عیدین کی نماز کی ادئگی ہورہی ہے جامعہ مدنیہ سبل پور کی جانب سے باضابطہ مکتب کا قیام اور ایک استاد کا تقرری عمل میں لایا گیا الحمد اللہ بہت سےبچے بچیاں قرآن کی تعلیم سے آراستہ ہوئے فی الوقت چالیس بچے بچیاں دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان بچوں کے لئے عثمانیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سے سلائ سینٹر قائم کرنے کی کوشس کی جارہی ہے اللہ سے دعا کریں کہ اللہ کامیابی نصیب فرمائے آمین

کمبل تقسیم کے دوران ٹرسٹ کے چیرمین مولانا محمد ناظم صاحب نے کہا کہ اسلام نے زیردستوں کمزوروں غربت زدہ لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کا معاملہ کرنے ضرورت مندوں کی ضرورت کی تکمیل کے لئے کوشس کرنے کا حکم دیا ہے مولانا نے بتایا کہ عثمانیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کے قیام کے اہم مقاصد میں سے خدمت خلق کےلئے سعی کرنا ہے مولانا نے اہل خیر حضرات سے اپیل کیا ہے کہ وہ آگے آئیں اور تعاونوا علی البر والتقوی کے پیش نظر معاونت کرکے عنداللہ اجر عظیم کے مستحق بنیں ان اللہ لا یضیع اجر المومنین.

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker