ہندوستان

چھپرہ میں شادی کے موقع پر فساد ، ایک درجن سےزائد گھر آگ کے حوالے

چھپرہ۔ ۱۸؍دسمبر: بہار میں فرقہ وارانہ فسادات کا سلسلہ سا جاری ہوگیا ہے ابھی حالیہ دنوں میں ہوئے سیتامڑھی فساد کا کا درد پھیکا بھی نہیں پڑا تھا کہ ایک بارپھر چھپرہ کے مرہورا تھانہ کے مبارک پور گاؤں کو فسطائی طاقتوں نے اپنے گندے منصوبے کا نشانہ بنایا ہے جس میں قریب ایک درجن گھروں کو آگ کے حوالے کردیا گیا جس میں کئی گھر کا سامان ودمکل وغیرہ مکمل طور پر خاکستر ہوگیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق 15 دسمبر کی شام گاؤں کے چوک پر ایک شادی کا پروگرام ہورہا تھا جس میں موجود آرکسٹرا کی گاڑی سے روڈ کا راستہ بند ہواہواتھا اسی بیچ گاؤں کے ہی امتیاز جو دکان سے دال خرید کرجارہاتھا اس نے اپنی بائک کسی طرح نکال کر چلے جانے کی کوشش کیا تبھی بلرام شاہ نامی شخص نے امتیاز سے گالی گلوج شروع کردی معاملہ ہاتھا پائی تک پہونچ گیا۔ بلرام شاہ کے کئی ساتھی امتیاز پر حملہ آور ہوگئے چاقووں سے اسے نشانہ بنایاگیا جس کی وجہ سے اسکے بدن زخمی ہوگیا اسی بیچ بلرام شاہ کے ہی کسی ساتھی کا چاقوبلرام کو لگ گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور وہ رات 10 بجے ہسپتال میں دم توڑ گیا پھر اسی کا بہانہ کر 16 دسمبر کی صبح 09 بجے بجرنگ دل کے قریب دوسو غنڈوں نے گاؤں پر حملہ کر آگ زنی شروع کردی لوگوں کو گھروں سمیت جلادینے کی ناکام کوشش بھی ہوئی اسکی خبر پاپولر فرنٹ کے علاقائی ذمہ دار محمد پرویز اور نبی عالم کو ملی تو وہ اپنے ساتھیوں سمیت وہاں پہونچے آگ بجھایا اور ڈی ایم سمیت انتظامیہ کے دیگر لوگوں کو کال کر انہیں موقعہ واردات پربلایا متاثرین سے مقدمات درج کرائے لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ یہاں بھی انتظامیہ بلوائیوں کو بچانے کی کوشش کررہی ہے چنانچہ انہوں نے 05 درج کرائے گئے مقدمات میں سے صرف 1 مقدمہ ہی رجسٹر کیا گیا ہے ۔ پاپولر فرنٹ بہار کے ریاستی جنرل سکریٹری ریاض معارف صاحب نے مانگ کیا ہے باقی 04 مقدمات بھی رجسٹر ڈ کرکے بلوائیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کیلئے ایسے واقعات کے نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ریاستی نائب صدر نورالدین زنگی نے مانگ کیاکہ نقصانات کی بھرپائی کیلئے فوری طور پر متاثرین کو معاوضہ دیا جائے انہوں نے اس طرح کے مسلسل جاری فسادات کا ذمہ دار بہار کی نتیش سرکار اور انتظامیہ کی بے حسی کو قراردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker