ہندوستان

بھیونڈی میں بھیانک آتشزدگی، لاکھوں روپئے کا مال جل کر خاکستر

بھیونڈی: ۱۸؍دسمبر(ایاز مومن) بھیونڈی تعلقہ کے گودام پٹے کے علاقے کالہیر گائوں کے راج لکشمی کمپائونڈ سے متصل مانے کمپائونڈ میں واقع قالین کے ایک گودام میں منگل کی دوپہر اچانک لگی بھیانک آگ سے گودام میں رکھا ہوا لاکھوں روپئے کا قالین،قیمتی کپڑے ،کاغذاور دفتی کا بڑا ذخیرہ جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مانے کمپائونڈ میں ایجاد مُنیز نیمسی کی ملکیت کے گودام میں عمارتوں، بنگلوں اور گھروں کی سجاوٹ میں استعمال ہونے والے قیمتی قالین، کپڑے، کاغذ اور دفتی کا بڑا ذخیرہ رکھا ہوا تھا منگل کی دوپہر میں تقریباََ سوا تین بجے قالین کے اس گودام میں اچانک آگ لگ گئی جس نے کچھ ہی دیر میں بھیانک روپ اختیار کرلیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی بھیونڈی اور تھانہ کارپوریشن کے فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے والی گاڑیوں کے ساتھ فوراََ ہی جائے حادثہ پر پہنچا ۔ تقریباََ تین گھنٹوں کی کڑی مشقت کے بعد فائر بریگیڈ کے جوانوں نے آگ بجھانے میں کامیابی حاصل کی لیکن تب تک گودام میں رکھا ہوا لاکھوں روپئے کا قالین اور دیگر قیمتی اشیاء جل کر خاکستر ہوچکی تھیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ بھیونڈی کی نارپولی پولس نے اس حادثے کا اندراج کرکے اپنی تفتیش شروع کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker