اخبارجہاں

2018میں خلائی لانچنگ کی تعداد 100سے اوپر

ماسکو 26دسمبر( بصیرت نیوز سروس )سال 2018ختم ہونے کو ہے ،ایسے میں خلائی سائنس کے شعبہ میں ہونے والی سرگرمیوں کے لحاظ سے یہ سال کیسارہا اس پر بھی مباحثے ہورہے ہیں ۔سال 1990کے بعد 2018میں ایسا پہلی بار ہواہے جب دینابھر میں خلائی لانچنگ کی تعداد 100سے تجاوز کرگئی ۔روس کے راکٹ اورخلائی محکمہ نے بدھ کویہ اطلاع دی ۔
سال 2018میں اب تک 112مشن خلا میں بھیجے گئے ہیں ۔اس سے پہلے آخری بار سال 1990میں 100سے زیادہ خلائی لانچنگ ہوئی تھی ۔
ذرائع کے مطابق اس سال ابھی تین لانچنگ اور ہونی ہے جس سے یہ تعداد 115تک پہنچ جائیگی ۔
دنیامیں خلائی لانچ کی تعداد بڑھانے میں چین کا بھی اہم رول ہے ۔چین روزبروز اپنے خلائی پروگرام کو توسیع دے رہاہے ۔چین نے جہاں ایک طرف 2017میں 18خلائی لانچنگ کی تھی وہیں 2018میں وہ 39ویں بار خلائی لانچنگ کرنے جارہاہے ۔
ہندستان ،نیوزی لینڈ اور امریکہ نے بھی اپنی اپنی خلائی لانچنگ کی تعداد میں اضافہ کیاہے جبکہ جاپان اور روس نے اپنے اپنے خلائی پروگرام کی تعداد میں کمی کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker