اخبارجہاں

امریکہ نے کی لیبیاکی وزارت خارجہ پر حملے کی مذمت

واشنگٹن ،26دسمبر(بصیرت نیوز سروس /اسپوتنک )امریکہ نے لیبیا کی راجدھانی طرابلس میں واقع وزارت خارجہ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے ۔وزارت کی عمارت پر منگل کوہوئے اس حملے میں تین افرادہلاک اور 21زخمی ہوگئے تھے ۔
امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینونے ٹوئیٹ کیا،’’امریکہ طرابلس میں لیبیا کی وزارت خارجہ پر ہوئے حملے کی سخت مذمت کرتاہے ۔ہم ہلاک شدگان کے لواحقین کے تئیں اظہارہمدردی کرتے ہیں ۔دہشت گردی کے خلاف لڑائی اور خوشحال،مستحکم اور محفوظ لیبیا کے قیام کی کوششوں میں ہم لیبیا کے ساتھ ہیں ۔‘‘
ایک عینی شاہد نے اسپوتنک کو بتایاکہ سات حملہ آوروں نے وزارت خارجہ کی عمارت پر حملہ کیاتھا۔حملہ آوروں نے پہلے وزارت کی عمارت کے پاس کھڑی کاروں کو آگ لگادی اور عمارت کے اندر داخل ہونے کےلیے اندھادھند فائرنگ کرنے لگے ۔اس کے بعد دوخود کش حملہ آوروں نے وزارت کے پاس ہی دھماکہ کرکے خودکو اڑادیا۔اس حملے میں کم سے کم دودہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker