اخبارجہاں

ڈیل اسٹین جنوبی افریقہ کے سب سے کامیاب گیندباز، اولیویئر کی خطرناک گیندبازی سے پاکستان 181 پر ڈھیر

سینچورین، 26 دسمبر (یواین آئی) تیزگیندباز ڈیل اسٹین نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن بدھ کو سلامی بلے باز فخر زمان کو جیسے ہی آؤٹ کیا وہ جنوبی افریقہ کےسب سے کامیاب گیندباز بن گئے۔

اسٹین کی 89 ویں میچ میں یہ 422 واں وکٹ تھا۔
انہوں نے اپنے ملک کے سابق تیزگیندباز شان پولك کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 108 میچوں میں 421 وکٹ حاصل کئے تھے

اولیویئر کی خطرناک گیندبازی سے پاکستان 181 پر ڈھیر

جنوبی افریقہ کے تیزگیندباز ڈائن الیویئر (37 رن پر چھ وکٹ) نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو پہلے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن آج پہلی اننگز میں 181 رن پر ڈھیر کردیا۔

الیویئر نے 14 اوور میں 37 رن پر چھ وکٹ جبکہ کیگسو ربادا نے 17 اوور میں 59 رن پر تین وکٹ لئے۔
ڈیل اسٹین نے 66 رن پر ایک وکٹ حاصل کیا اور اس ایک وکٹ کی بدولت وہ جنوبی افریقہ کے سب سے کامیاب گیندباز بن گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker