ہندوستان

دارالعلوم امدادیہ میں ’تنظیم ابنائے قدیم ـ‘کے اعزاز میں خصوصی نشست کا انعقاد

ممبئی۔ ۲۹؍دسمبر: (گزشتہ روز ممبئی عظمیٰ کی قدیم دینی درسگاہ دارالعلوم امدادیہ میں ابنائے قدیم کے اعزاز میں بعد نماز مغرب ایک میٹنگ کا انعقاد کیاگیا جس میں شہر بھر میں پھیلے ہوئے ابنائے قدیم دارالعلوم امدادیہ حاضر ہوئے۔ اس میٹنگ میں تنظیم ابنائے قدیم کے لائحہ عمل پر غور وخوض کیاگیا اور مدرسہ امدادیہ کے تعلق سے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔نشست کا باضابطہ آغاز قاری سراج کی تلاوت ہوا۔ مدرسہ امدادیہ کے استاذ مفتی اشفاق قاسمی نے طلبہ کرام کی اس نومولود تنظیم کی کاوشوں کو اپنے دلفریب انداز میں بیان کیا، تنظیم کی جانب سے کی جانے والی سعی جمیلہ کو سراہا اور مستقبل کیلئے خوب دعاؤں سے نوازا۔ بعد ازاں مدرسہ کے ناظم عمومی جناب حافظ عظیم الرحمن صاحب صدیقی اور مولانا محمود دریاآبادی نے اپنے خطا ب میں ان کے عزم وحوصلے کی قدر کی اور مستقبل میں بہترین امید ظاہر کی۔ مدرسہ ہذا کے ہونہارطالب علم مولوی عمر فاروق نے ترانہ تشکر پیش کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ اس مختصر مجلس کی قبولیت و اہمیت کو مزید جِلا بخشتے ہوئے مدرسہ کے صدر مدرس قاری نسیم الحق معروفی نے 13 طلبہ کرام کے ختم قرآن کو اس میں شامل فرمادیا۔ تنظیم کے اعزاز میں مدرسہ کی جانب سے تنظیم کی نمائندگی کررہے چند احباب کو بدست حافظ عظیم الرحمن ، مولانا بدرالدین قاسمی اور مولانا عمران نے شال پہناکر حوصلہ افزائی کی۔ دراصل یہ تنظیم کے ہر ہر فرد کی کاوش کیلئے تھا، چونکہ تمام کو بدست خود پہونچانا بھی ممکن نہیں اس لئے چند پر اکتفاء کیا گیا۔ اس نشست میں تنظیم کے آئندہ لائحہ عمل پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ تنظیم کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کیلیے گفت و شنید کی گئی اور مستقبل میں بہتر کارکردگی اور بہترین نتائج کی امید کی گئی جس کا نومولود تنظیم کے ذمہ دار و اراکین نے عہد کیا اور مدرسے کی فلاح و بہبودی کے لیے خود کو پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا ملک میں پھیلے ابنائے قدیم کو منظم طریقے سے جوڑنے کی بات کی گئی۔ نشست کے اخیر میں استاذ محترم حضرت مولانا بدرالدین قاسمی نے اپنے مخصوص لب و لہجہ میں طلبہ کرام کو نصیحت فرمائیاور اختتام ان کی پرسوز دعاء پر ہوا۔ اس موقع پر ابنائے قدیم میں شامل مولانا سفیان ونو (کارپوریٹر کانگریس )نے بھی طلبہ سے خطاب کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker