مسلم دنیا

عمران خان حکومت دہشت گردی کے خلاف اقدامات سےگریزکررہی ہے: بلاول بھٹو

کراچی، ٢ جنوری (بصیرت نیوز سروس /ایجنسی) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے بدھ کوالزام عائد کیا کہ دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے سبھی اقدام کوعمران خان حکومت نے ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا ہے۔ بلوچستان کے لورالائی حادثے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے شہیدوں کے تئیں اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے سلامتی دستوں کے بلوچستان کے لورالائی میں واقع فرنٹیئرکارپس ٹریننگ سینٹر کے رہائش گاہ اورانتظامی احاطے میں کئے گئے حملوں میں چاردہشت گرد مارے گئے۔ اس حادثے میں چارسلامتی اہلکاربھی ہلاک ہوئے جبکہ دوزخمی ہوئے ہیں

جیونیوزکے مطابق بلاول نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں۔ دہشت گردوں کے حامی اوران کو وسائل فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو دہشت گردوں کے خلاف اپنے رخ میں تبدیلی لانی چاہئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker