ہندوستان

جمعیۃ علماء ساؤتھ سینٹرل زون سمیت ودربھ ناگپور کے مختلف علاقوں میں انتخابی عمل مکمل

ممبئی: ۸؍جنوری(پریس ریلیز)
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی ضلعی یونٹوں کا انتخابی سلسلہ جاری ہے ،اسی سلسلہ میں شہر ممبئی کے ساؤتھ سینٹرل ،شمال مشرقی زون،ممبئی اور ضلع تھانے،ناگپور ،آکولہ،ایوت محل وغیرہ کا انتخاب ریاستی مشاہدین کے موجودگی میں عمل میں آیا، جس کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
جمعیۃعلماء ساؤتھ سینٹرل زون،ممبئی :گزشتہ دنوں جمعیۃعلماء ساؤتھ سینٹرل زون،ممبئی کی انتخابی میٹنگ کا انعقاد ۳؍ جنوری ۲۰۱۹ء صبح ۱۲؍ بجے دفتر جمعیۃ علماء مہاراشٹرممبئی میں ہوا۔جس میں بطور مشاہد الحاج گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی نے شرکت کی ۔
اس انتخابی میٹنگ میں جمعیۃعلماء ساؤتھ سینٹرل زون،ممبئی کے صدر کے لئے حافظ عظیم الرحمٰن صدیقی،نائب صدر کے لئے عبد الرشید ولی محمد مومن،جنرل سکریٹری کے لئے مولانا یار محمد قاسمی،جوائنٹ سکریٹری کے لئے افضل حسین اور خازن کے لئے مولانا محمد حاکم قاسمی کو منتخب کیا گیا ۔
جمعیۃعلماء شمال مشرقی زون،ممبئی :کا انتخابی اجلاس گزشتہ کل مسجدقباء ، گوتم نگر،گونڈی،ممبئی میں منعقد ہوا ،جس میں بحیثیت مشاہد الحاج گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی اور قاری محمد یونس چودھری نے شرکت کی،اس انتخابی مجلس میں مولانا اشتیاق احمد قاسمی کو صدر ،مولانا ظفر احمد مظاہری،محفوظ الرحمٰن قاسمی،مولانا زبیر احمد قاسمی،حافظ شمش الحق کو نائبین صدر،مولانا محمد اسید قاسمی کو جنرل سکریٹری،مولانا اسجد اللہ ،مولاناسراج احمد قاسمی،مولانا یار محمد قاسمی،مولانا اشرف علی نعمانی ،افضل شیخ ،مفتی شرف الدین قاسمی،مفتی عزیز اللہ،مولانا ولی اللہ کو جوائنٹ سکریٹیز،مولانا سرور احمد قاسمی کو خازن ،مفتی شکیل احمد قاسمی کو نائب خازن منتخب کیا گیا ۔
جمعیۃعلماء ضلع تھانے :۵؍ جنوری ۲۰۱۹ء ؁بروز سنیچربوقت صبح ۱۱؍ بجے دار الفلاح مسجد ،ممبرا امرت نگر،تھانہ میں عہدیداران کا انتخاب ہوا ۔جس میں بحیثیت مشاہدین مولانا سرور صاحب مظاہری،مولانا عبد السبحان ،حافظ محمد الیاس نے شرکت کی۔
جمعیۃعلماء ضلع تھانے کے سرپرست مولانا فیاض احمد صاحب قاسمی بھیونڈی اور مولانا فرید احمد صاحب قاسمی ممبرا نامزد کئے گئے۔حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی کو صدر،مفتی حفیظ اللہ صاحب قاسمی بھیونڈی ،حاجی صغیر احمد خان صاحب امبر ناتھ،مولانا زکریا صاحب میرا روڈ اور حافظ لقمان صاحب کو نائبین صدر،حافظ محمد عارف انصاری کو جنرل سکریٹری،مولانا محمد ادریس صاحب قاسمی ،مولانا شفیق الرحمان صاحب،مولانا محمد اشفاق میرا روڈ،عبد المتین شیخ صاحب تھانہ،وسیم الرحمٰن صدیقی بھیونڈی،حمید اللہ اجمعین شیخ صاحب اور حافظ اصغر مجیدی صاحب بھیونڈی کو جوائنٹ سکریٹیز اور مفتی محمد یاسین صاحب بھیونڈی کو خازن منتخب کیا گیا،جبکہ مولانا محمد ارشاد صاحب نیو ممبئی کومکاتب و مدارس کمیٹی کا ناظم اور مولانا حیات اللہ صاحب قاسمی نیو ممبئی کو اصلاح معاشرہ کمیٹی کا ناظم بنایا گیا۔
جمعیۃعلماء ضلع ناگپور :۴؍ جنوری ۲۰۱۹ء بروز جمعہ بعد نماز مغرب جمعیۃعلماء ضلع ناگپور کے صدر دفتر واقع تکیہ گراؤنڈ،مومن پورہ،ناگپور میں انتخابی مجلس کا انعقاد ہوا۔اس انتخابی مجلس میں حافظ مسعود احمد حسامی کو صدر،قاری محمد صابر،عبد الباری پٹیل،تجمل حسین خان،مولانا محمد شعیب کو نائبین صدر،جاوید اختر کو جنرل سکریٹری،عبد العلیم ،عتیق قریشی،جاوید اختر،ڈاکٹر آصف،محمد اسلم انصاری کو جوائنٹ سکریٹری اور محمد شریف انصاری کو خازن منتخب کیا گیا ۔
جمعیۃ علماء ضلع آکولہ:۲؍ جنوری ۲۰۱۹ء بروز بدھ بعد نماز عصر ،مدرسہ احیاء السنہ ہیور کھیڑ آکولہ میں انتخابی میٹنگ کا انعقاد ہوا ۔ اس انتخابی میٹنگ میں مولانا عظیم الدین ندوی کو صدر ،محمد رفیق پٹیل،مولانا بسم اللہ ،مولانا محمد رئیس کو نائبین صدر،میر خورشید علی کو جنرل سکریٹری ،قاری محمد عباس ،مفتی عبد الرحیم کو جوائنٹ سکریٹری ،مولانا شیخ مطہر کو خازن اور قاری محمد اختر کو جوائنٹ خازن منتخب کیا گیا ۔
جمعیۃ علماء ضلع ایوت محل :۳؍ جنوری ۲۰۱۹ء بروز جمعرات، پوسد میں جمعیۃعلماء ضلع ایوت محل کا انتخاب عمل میں آیا ۔
جمعیۃعلماء ضلع ایوت محل کے لئے مولانا شکیل احمد حسینی کو صدر ،حافظ اسرائیل خان،مفتی جاوید،مولانا سید متین،مولاناجعفر کو نائبین صدر،
حافظ شیخ انصار کو جنرل سکریٹری ،قاری یوسف،حافظ مبین سراجی،مولانا مدار،عبد الحمید قریشی کو جوائنٹ سکریٹری اور مولانا شارق کو خازن منتخب کیا گیا ۔
واضح رہے جمعیۃعلماء ناگپور،آکولہ اور ایوت محل کے انتخاب میں بحیثیت مشاہد مولانا اشتیاق احمد قاسمی نائب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر ،مولانا زبیر احمد قاسمی صدر جمعیۃعلماء پوئی ،ممبئی ، مولانا کلیم اللہ قاسمی رکن جمعیۃعلماء مہاراشٹر شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker