مسلم دنیا

فلسطینی اتھارٹی کے عقوبت خانوں میں حماس کے 100 کارکن پابند سلاسل

رام اللہ :10/جنوری (بصیرت نیوزسروس)
فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے ایک سو کے قریب رہ نمائوں اور کارکنوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عمومی آزادیوں کے شعبے کے نگران خلیل عساف نے انکشاف کیا کہ اس وقت بھی عباس ملیشیا کی جیلوں میں حماس کے 96 رہنما اور کارکن پابند سلاسل ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے عساف نے کہا کہ عباس ملیشیا کی طرف سے سیاسی گرفتاریوں کا سلسلہ ایک دن کے لیے بھی بند نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا جیسا آج فلسطینی اتھارٹی کررہی ہے۔ ہرطرف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔
خلیل عساف نے کہا کہ ہم فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی اور نفرت انگیز کارروائیوں سے خوف زدہ نہیں ہیں۔ صدر عباس اور ان کا ٹولہ حماس کے رہ نمائوں اور کارکنوں کو طاقت کے ذریعے دبانے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے مگر اس سے فلسطینی خوف زدہ نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں‌روک سکتیں۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker