مسلم دنیا

عباس ملیشیا کا کریک‌ ڈائون، غرب اردن سے 14 فلسطینی گرفتار

رام اللہ :11/جنوری(بی این ایس )
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں عباس ملیشیا نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں سے بعض نے بلا جواز گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عباس ملیشیا نے الخلیل شہر میں تلاشی کے دوران سابق اسیر حمزہ القواسمیی کو حراست میں لے لیا۔ اسی شہر سے قابض فوج نے سابق اسیر بلال سلیم کو حراست میں لینے کے بعد ٹارچر سیل میں ڈال دیا گیا۔
رام اللہ سے عباس ملیشیا نے عبدالرحمان لدادئودہ کو حراستی مرکزمیں طلب کرنے کے بعد حراست میں لے لیا۔ رام اللہ عباس ملیشیا نے تلاشی کےدوران تمیم زھران الخضور، ھاشم حمیدان، علی الخضور اور عدی صدام حسین بدوان کو حراست میں لے لیا۔
عباس ملیشیا نے سابق سیاسی قیدی الشیخ علی خریوش ، جنین سے محمد رضوان یاسین کو حراست میں لے رکھا ہے۔ دنوں نے اریحا جیل میں بھوک ہڑتال شروع کررکھی ہے۔
ادھر عباس ملیشیا نے سابق اسیر اور جامعہ النجاح کے طالب علم مجاھد عاشور کو نابلس میں اس کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker